• Wed, 10 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایمباپے کی چیمپئن فٹبال لیگ میچ میں شرکت مشکوک، ریئل میڈرڈ کے لئے مشکلات

Updated: December 10, 2025, 4:05 PM IST | Madrid

ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کیلین ایمباپے کی چیمپئن فٹبال لیگ کے اہم میچ میں فٹنیس مسائل کے باعث مانچسٹر سٹی کے خلاف شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

Kylian Mbappe.Photo:INN
ایمباپے۔ تصویر:آئی این این

ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کیلین ایمباپے کی چیمپئن فٹبال لیگ کے اہم میچ میں فٹنیس مسائل کے باعث مانچسٹر سٹی کے خلاف شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق کیلین ایمباپے نے فٹنیس مسائل کے باعث ر یئل  میڈرڈ کی ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، جس کے بعد ان کی انجری کی نوعیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ 
کیلین ایمباپے کو پٹھوں کی چوٹ کا سامنا ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ وہ مانچسٹر سٹی کے خلاف میچ میں شریک ہو سکیں گے یا نہیں۔
 ریئل میڈرڈ کی ٹیم اس وقت ایک مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے  کیونکہ اس میچ سے پہلے ہی۸؍ اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کا سامنا ہے، جن میں دفاعی کھلاڑی ایڈر میلیتاؤ، ڈینی ہویسن، ڈیوڈ الابا، ڈینی کاروایال، ٹرینٹ الیگزینڈر آرنالڈ اور فیرلینڈ منڈی شامل ہیں۔ 
ان کے علاوہ مڈفیلڈر ایڈورڈو کاما ونگا بھی انجری کی وجہ سے میچ سے باہر ہیں۔کیلین ایمباپے کی غیر موجودگی  ریئل  میڈرڈ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ اس سیزن میں لا لیگا اور چیمپئن لیگ میں ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں۔  میڈرڈ کلب نے حالیہ پانچ میچوں میں سے صرف ایک فتح حاصل کی ہے، اور اس خراب کارکردگی نے الونسو کو بھی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تلنگانہ سمٹ: تین لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کے معاہدے

 خراب کارکردگی اور میچ کے نتائج کے بعد اب کلب کے حکام الونسو کی جگہ نئے کوچ کی تلاش میں ہیں  اور یہ میچ ان کے مستقبل کا فیصلہ کن ہوگا۔کیلین ایمباپے کی کارکردگی اس سیزن میں  ریئل میڈرڈ کے لیے ایک روشن نقطہ رہی ہے، جہاں انہوں نے لا لیگا میں ۱۶؍ گولز اور چیمپئن لیگ میں ۹؍ گولز کیے ہیں۔ اس وقت ریئل میڈرڈ کی پوزیشن بہت ہی نازک ہے اور اس میچ میں کامیابی نہ صرف کیلین ایمباپے کی فٹنیس پر بلکہ آلونسو کے مستقبل پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔


میسی نے مسلسل دوسرا ایم ایل ایس ایم وی پی ایوارڈ جیت لیا
لیونل میسی نے لگاتار دوسرا ایم ایل ایس (میجر لیگ ساکر) ایم وی پی (انتہائی قیمتی کھلاڑی) ایوارڈ جیت لیا ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ایسے سال کا اختتام کیا جس میں انہوں نے انٹر میامی کو اس کا پہلا ایم ایل ایس کپ خطاب جیتنے میں مدد دی۔

یہ بھی پڑھئے:اجے دیوگن فلم ’’ٹاکسک‘‘ اور’’ دھرندھر۲‘‘ سے خوفزدہ، اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ بدل دی

میسی کو کل ووٹوں کا۴۳ء۷۰؍ فیصد حصہ ملا، جس میں میڈیا، کھلاڑیوں اور کلب کے تکنیکی عملے کے ووٹ شامل تھے  اور وہ فائنلسٹ آندرس ڈریئر، ڈینس بوانگا، ایونڈر اور سیم سریج سے آگے رہے۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ارجنٹائنی اسٹار نے کہاکہ ’’یہ ایک لمبا سال تھا، جس میں بہت سے میچ اور بہت سفر تھا، لیکن کلب کے لیے یہ ایک تاریخی سال بھی تھا، کیونکہ یہ پہلا موقع تھا جب ہم نے ایم ایل ایس کپ جیتا۔‘‘
انہوں نے مزید  کہا کہ یہ ایک عظیم کلب ہے، جو ابھی بھی کافی نیا ہے اور جو کچھ ہم حاصل کر سکے وہ حیرت انگیز اور بہت خاص تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK