ہندوستانی کرکٹر ایس میگھنا نے ۳۰؍ سال کی عمر میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹاپ آرڈر کی بلے باز نے ہندوستان کیلئے آخری میچ اکتوبر ۲۰۲۲ء میں کھیلا تھا اور مجموعی طور پر ۲۰؍ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا۔
EPAPER
Updated: October 24, 2026, 1:40 PM IST | Agency | New Delhi
ہندوستانی کرکٹر ایس میگھنا نے ۳۰؍ سال کی عمر میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹاپ آرڈر کی بلے باز نے ہندوستان کیلئے آخری میچ اکتوبر ۲۰۲۲ء میں کھیلا تھا اور مجموعی طور پر ۲۰؍ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا۔
ہندوستانی کرکٹر ایس میگھنا نے ۳۰؍ سال کی عمر میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹاپ آرڈر کی بلے باز نے ہندوستان کیلئے آخری میچ اکتوبر ۲۰۲۲ء میں کھیلا تھا اور مجموعی طور پر ۲۰؍ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا۔ وہ آخری بار ۲۰۲۵ء میں ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں میدان پر اتری تھیں۔ آندھرا پردیش کی میگھنا نے نومبر ۲۰۱۶ء میں وجے واڑہ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی۔ ۲۰؍ میچ سے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ۱۶؍گیندوں پر ۱۷؍ رن بنائے تھے۔ فروری ۲۰۲۲ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کوئنز ٹاؤن میں ون ڈے ڈیبیو کیا، جہاں وہ ۱۴؍ گیندوں پر ۴؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئیں، تاہم سیریز کے اگلے ۲؍ میچوں میں انہوں نے ۴۹؍ اور ۶۱؍رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئے:یکروزہ سیریز میں بھی ہندوستان کا شاندار آغاز،زمبابوے کو ۹؍وکٹوں سے ہرادیا
نیوزی لینڈ کے خلاف یہ ۳؍ ون ڈے ہی ان کے کریئر کی آخری ون ڈے سیریز ثابت ہوئی، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر ۱۱۴؍ رن بنائے۔ ۱۷؍ٹی۔۲۰؍بین الاقوامی میچوں میں میگھنا نے ۱۰۲ء۷۸؍کے اسٹرائیک ریٹ سے ۲۵۸؍ رن بنائے، جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔میگھنا نے کہا کہ بطور کھلاڑی ان کا کرکٹ کا سفر ختم ہورہا ہے، لیکن اس کھیل سے ان کا تعلق کبھی ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کرکٹ کو کچھ واپس دینے، اگلی نسل کے کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے اور اس کھیل کی خدمت کے لئے وقف کرنا چاہتی ہیں۔
میگھنا نے ڈبلیو پی ایل کے ۳؍ سیزن کھیلے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر گجرات جائنٹس کی نمائندگی کی، جس کے بعد ۲؍ سیزن رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ گزارے۔ وہ ۲۰۲۴ء میں خطاب جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔