Inquilab Logo Happiest Places to Work

مواقع ضائع کیے، غلطیوں سے سبق سیکھیں گے: ہرمن پریت کور

Updated: June 22, 2026, 8:59 PM IST | Manchester

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے جنوبی افریقہ کے خلاف چھ وکٹوں سے شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم میچ کے دوران ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔

Harmanpreet Kaur.Photo:X
ہرمن پریت کور۔ تصویر:ایکس

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے جنوبی افریقہ کے خلاف چھ وکٹوں سے شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم میچ کے دوران ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، تاہم باقی دو لیگ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

 

یہ بھی پڑھئے:بلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران کا لاس اینجلس کے نام شکریہ کا پیغام


خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اتوار کی شب ہونے والے مقابلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہرمن پریت کور نے کہا کہ ٹیم کے پاس میچ میں واپسی کے کئی مواقع موجود تھے، لیکن کھلاڑیاں انہیں کامیابی میں تبدیل نہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا’’ہمارے پاس کچھ اچھے مواقع آئے تھے لیکن ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ تاہم ابھی دو میچ باقی ہیں اور ہم ان میں بہتر کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔‘‘ہندوستانی کپتان نے بولنگ کے شعبے میں شری چرنی اور شیفالی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے عمدہ بولنگ کی، لیکن دیگر بولرس کی جانب سے انہیں خاطر خواہ تعاون حاصل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھئے:’’کاک ٹیل ۲‘‘ کا پہلے ہفتے ۷۶؍ کروڑ کا کاروبار


ہرمن پریت کور نے کہا’’گیند ٹرن ہو رہی تھی اور شیفالی  اور شری چرنی نے بہترین بولنگ کی۔ دیگر بولرس کو ان سے سیکھنا چاہیے کہ ایسے وکٹوں پر کس طرح گیندبازی کی جاتی ہے۔‘‘انہوں نے فیلڈنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم ہمیشہ اچھی فیلڈنگ پر توجہ دیتی ہے، تاہم اس میچ میں چند اہم مواقع ضائع ہونے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی بلے باز کیپ نے شاندار اننگز کھیل کر میچ بھارت کی گرفت سے نکال دیا، اگرچہ انہوں نے بھی چند مواقع فراہم کیے تھے جن سے  ہندوستانی ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی۔ہندوستانی کپتان نے کہا کہ اس شکست سے ٹیم کو کئی اہم اسباق حاصل ہوئے ہیں اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ کھلاڑیاں مثبت سوچ کے ساتھ آئندہ مقابلوں کی تیاری کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK