لیورپول فٹبا کلب کے مصری اسٹار محمد صلاح نے کلب منیجر آرنے سلوٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں بس کے نیچے پھینک دیا گیا ، جس کے بعد ان کے اینفیلڈ کریئر کے اختتام کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔
EPAPER
Updated: December 07, 2025, 7:10 PM IST | Liverpool
لیورپول فٹبا کلب کے مصری اسٹار محمد صلاح نے کلب منیجر آرنے سلوٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں بس کے نیچے پھینک دیا گیا ، جس کے بعد ان کے اینفیلڈ کریئر کے اختتام کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔
لیورپول فٹبا کلب کے مصری اسٹار محمد صلاح نے کلب منیجر آرنے سلوٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں بس کے نیچے پھینک دیا گیا ، جس کے بعد ان کے اینفیلڈ کریئر کے اختتام کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ پریمیر لیگ چیمپئن کا خراب فارم کے دوران صلاح کا یہ بیان اُن کے مستقبل پر بڑے سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
۳۳؍ سالہ اسٹرائیکر کو ہفتے کے روز لیڈز یونائیٹڈ کے خلاف ۳۔۳؍ سے ڈرا ہونے والے میچ میں مسلسل تیسرے میچ کے لیے بینچ پر بٹھایا گیا اور حیران کن طور پر سلوٹ نے انہیں بطور متبادل بھی استعمال نہیں کیا۔ اگلے ہفتے برائٹن کے خلاف میچ کے بعد صلاح افریقہ کپ آف نیشنز کے لیے روانہ ہوجائیں گےاور ان کا اشارہ واضح تھا کہ اگر انہیں موقع ملا تو شاید وہ اینفیلڈ میں آخری بار کھیلیں۔
صلاح نے مکسڈ زون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بہت مایوس ہوں۔ میں نے اس کلب کے لیے بہت کچھ کیا، خاص طور پر گزشتہ سیزن میں۔ اب میں بینچ پر بیٹھا ہوں اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کیوں۔ ایسا لگتا ہے کہ کلب نے مجھے بس کے نیچے پھینک دیا ہے۔محمد صلاح لیورپول کے تاریخ کے تیسرے بڑے گول اسکورر ہیں،۴۲۰؍ میچ میں ۲۵۰؍ گول، دو پریمیر لیگ خطاب اور ایک چیمپئن لیگ سمیت بے شمار کارنامے ان کے نام ہیں۔ تاہم اس سیزن میں وہ اپنے بہترین فارم سے دور رہے ہیں۔ لیورپول نے آخری ۱۰؍لیگ میچوں میں محض دو فتوحات حاصل کی ہیں اور ٹیم آٹھویں نمبر پر جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جیسوال ایس ایم اے ٹی میں ممبئی کی جانب سے کھیلیں گے
صلاح نے اس سیزن میں ۱۹؍ میچوں میں صرف پانچ گول کیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ویسٹ ہیم کے خلاف انہیں پہلی بار ڈراپ کیا گیا، اور سلوٹ نے لیڈز کے خلاف عدم شمولیت پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ’’ہم ۲۔۳؍کی برتری میں کنٹرول چاہتے تھے اور ہمیں گول کی ضرورت نہیں تھی، اس لیے میں نے مو کو نہیں اتارا۔‘‘ سعودی پرو لیگ نے طویل عرصے سے صلاح میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور جنوری کی ٹرانسفر ونڈو میں خلیجی کلب ان کے لیے سب سے مضبوط آپشن بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’دیوانگی‘‘گانے پر کنگنا رناوت، مہوا موئترا اور سپریا سولے نے رقص کیا
صلاح نے اپریل میں لیورپول کے ساتھ دو سال کا نیا معاہدہ کیا تھا، مگر تازہ بیانات کے بعد ان کا مستقبل پہلے سے زیادہ غیر یقینی دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں گرمیوں میں بہت سے وعدے کیے گئے تھے لیکن اب وہ مسلسل بینچ پر ہیں، اس لیے میں نہیں کہہ سکتا کہ کلب نے وعدے پورے کیے۔ صلاح کے مطابق اُن کی اور منیجر کی اچھی سمجھ بوجھ اچانک ختم ہوگئی، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی مجھے کلب میں نہیں چاہتا۔