• Fri, 16 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

موکھاڑے نے گریم پولاک کے عالمی ریکارڈ کی برابری کی

Updated: January 16, 2026, 4:13 PM IST | Mumbai

۲۴؍سالہ ودربھ کے اوپنر امن موکھاڑے نے لسٹ اے کرکٹ میں سب سے تیز ایک ہزار رن بنانے والے ہندوستانی بننے کے بعد کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ صرف ۱۶؍ اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے موکھاڑے نے دیودت پڈیکل اور ابھینَو مکُند کی ۱۷؍ اننگز کے سابق ہندوستانی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

۲۴؍سالہ ودربھ کے اوپنر امن موکھاڑے نے لسٹ اے کرکٹ میں سب سے تیز ایک ہزار رن بنانے والے ہندوستانی بننے کے بعد کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ صرف ۱۶؍ اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے موکھاڑے نے دیودت پڈیکل اور ابھینَو مکُند کی ۱۷؍ اننگز کے سابق ہندوستانی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ان کی اس کامیابی نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ گریم پولاک  کے طویل عرصے سے قائم عالمی ریکارڈ کے برابر کارکردگی پیش کی، جس سے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے۔ موکھاڑے نے  ریکارڈ توڑنے والی اننگز  ۲۶۔۲۰۲۵ءوجے  ہزارے ٹرافی کے کرناٹک کے خلاف ایک ہائی پریشر سیمی فائنل میں  کھیلی۔

یہ بھی پڑھئے: انڈر۱۹؍ورلڈ کپ: ہینل پٹیل کے ۵؍ شکار، ہندوستان نے امریکہ کو دبوچا

۲۸۱؍رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ودربھ کو ابتدائی دھچکا لگا، جب اوپنر اتھرو تائڈے جلدی آؤٹ ہو گئے۔ موکھاڑے نے ابتدائی دباؤ سہتے ہوئے پہلے دھروو شوری کے ساتھ ۹۹؍ رنز کی شراکت قائم کی، جنہوں نے ۴۷؍ رنز بنائے۔ پھر انہوں نے آر سمرتھ کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لیے میچ جتانے  والی ۱۴۷؍ رنز کی شراکت کی۔ سمرتھ نے ۷۶؍ رنز بنائے جبکہ موکھاڑے نے اننگز سنبھالی، حالانکہ درد کی وجہ سے وہ آہستہ کھیل رہے تھے۔ کرناٹک نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ۲۸۰؍ رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: انڈیا اوپن: لکشیا سین نیشیموٹو کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں، سری کانت اور پرنئے باہر

ان کی اننگز میں ودربھ کو ابتدائی بریک تھرو ملا کیونکہ دونوں اوپنرس، مینک اگروال اور پڈیکل، پہلے ۱۰؍ اوورس میں آؤٹ ہو گئے۔ کرون نائر اور دھروو پربھاکر کے درمیان ۵۴؍ رنز کی شراکت نے بیٹنگ آرڈر کو سنبھالا، اس کے بعد کرون نائر اور کے ایل شری جیت کے درمیان ۱۱۳؍ رنز کی شراکت ہوئی۔ دونوں نے نصف سنچری مکمل کی، لیکن کرناٹک نے آخری اوورس میں رفتار گنوا دی۔ ودربھ کے بولر درشن نلکانڈے نے بولنگ میں کمال دکھایا، انہوں نے ۴۸؍ رنز دے کر ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ اس سیزن میں گھریلو ٹورنامنٹس میں موکھاڑے کی مسلسل شاندار کارکردگی رہی ہے۔ رنجی ٹرافی کے پہلے مرحلے میں، انہوں نے ۷؍ اننگز میں۹۶ء۱۶؍ اوسط سے ۵۷۷؍ رنز بنائے۔
وہ ۲۶۔۲۰۲۵ءسید مشتاق علی ٹرافی میں۱۵۷ء۲۵؍ اسٹرائیک ریٹ سے ۲۰۶؍ رنز بنا کر ودربھ کے چارٹ میں سب سے اوپر رہے اوروجے  ہزارے ٹرافی میں نو اننگز میں ۹۷ء۶۲؍ اوسط سے ۷۸۱؍ رنز بنا کر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ ٹورنامنٹس میں موکھاڑے نے ۸؍ سنچری اور ۵؍ نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK