پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب (پی ایس جی )کے مراکشی رائٹ بیک اشرف حکیمی رباط میں منعقدہ سی اے ایف ایوارڈز ۲۰۲۵ء میں افریکن فٹبالر آف دی ایئر قرار پائے۔ وہ ۵۲؍سال بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ڈیفینڈر بن گئے۔
EPAPER
Updated: November 20, 2025, 7:27 PM IST | Morocco
پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب (پی ایس جی )کے مراکشی رائٹ بیک اشرف حکیمی رباط میں منعقدہ سی اے ایف ایوارڈز ۲۰۲۵ء میں افریکن فٹبالر آف دی ایئر قرار پائے۔ وہ ۵۲؍سال بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ڈیفینڈر بن گئے۔
پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب (پی ایس جی )کے مراکشی رائٹ بیک اشرف حکیمی رباط میں منعقدہ سی اے ایف ایوارڈز ۲۰۲۵ء میں افریکن فٹبالر آف دی ایئر قرار پائے۔ وہ ۵۲؍سال بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ڈیفینڈر بن گئے، انہوں نے ووٹنگ میں محمد صلاح اور وکٹر اوسیمن کو پیچھے چھوڑا۔
مراکشی اسٹار حکیمی کو پی ایس جی کے ساتھ کامیابیوں سے بھرپور سال ۲۰۲۵ء گزارنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا، جس میں انہوں نے چمپئن لیگ، لیگ وَن ٹائٹل، کوپ دے فرانس اور یوئیفا سپر کپ جیتے۔ وہ۱۹۹۸ء میں مصطفیٰ حاجی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے مراکشی کھلاڑی ہیں جبکہ دفاعی کھلاڑی کے طور پر آخری بار ۱۹۷۳ء میں زائر کے سینٹر بیک بوانگا شمین نے یہ ایوارڈ جیتا تھا۔ حکیمی نے اس موقع پر کہاکہ ’’میرے لیے یہ بہت فخر کا لمحہ ہے کہ میں نے یہ باوقار ایوارڈ جیتا۔ یہ ٹرافی صرف میری نہیں بلکہ افریقہ کے ان تمام مرد و خواتین کی ہے جو فٹبالر بننے کے خواب دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: فیفا عالمی رینکنگ: اسپین پہلے، برازیل پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا
انہوں نے مزید کہاکہ ’’میں ان تمام لوگوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے بچپن سے مجھ پر یقین رکھا کہ میں ایک دن پروفیشنل فٹبالر بنوں گا۔ تقریب میں مراکش نے کئی دیگر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، جن میں خواتین کی فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز سعودی کلب کی فارورڈ غزلان شباک کے حصے میں آیا، جبکہ الہلال کے یاسین بونو کو گول کیپر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔
خواتین کے گول کیپر آف دی ایئر کا ایوارڈ مسلسل تیسرے سال نائیجیریا کی چیمکا نادوژی نے جیتا، جو حال ہی میں ویمنز سپر لیگ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کا حصہ بنی ہیں۔کیپ وردے کے بوبِستا کو کوچ آف دی ایئر قرار دیا گیا، جنہوں نے اپنی ٹیم کو پہلی بار اگلے سال امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرایا۔