Updated: August 31, 2026, 9:07 PM IST
| New Delhi
ویبھو سوریہ ونشی (۹۲؍رن) اور ابھیمنیو ایشورن (۶۹؍ رن) کی شاندار بلے بازی کے بعد مکیش کمار (دو وکٹ) اور محمد سمیع (ایک وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت مشرقی زون نے دلیپ ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں دوسرے دن پیر کو وسطی زون کے ۴۵؍ رن پر تین وکٹ حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔
محمد سمیع۔ تصویر:آئی این این
ویبھو سوریہ ونشی (۹۲؍رن) اور ابھیمنیو ایشورن (۶۹؍ رن) کی شاندار بلے بازی کے بعد مکیش کمار (دو وکٹ) اور محمد سمیع (ایک وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت مشرقی زون نے دلیپ ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں دوسرے دن پیر کو وسطی زون کے ۴۵؍ رن پر تین وکٹ حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔
یہ بھی پڑھئے:’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کی ناکامی پر راج کمار سنتوشی نے شبانہ اعظمی کی رائے مسترد کردی
دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے اتری سینٹرل زون کی ٹیم کو مکیش کمار نے کُنال چندیلا (۲) کو آؤٹ کرکے ابتدائی جھٹکا دیا۔ اس کے بعد ۱۴؍ویں اوور میں محمد سمیع نے آریان جویال (۸) کو پویلین بھیج دیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل مکیش کمار نے کپتان رجت پاٹیدار (۵) کو بھی آؤٹ کردیا۔ اسٹمپس کے وقت وسطی زون نے تین وکٹ پر ۴۵؍رن بنائے تھے۔ امن موکھاڑے (ناٹ آؤٹ ۲۳؍رن) اور آریان پانڈے (ناٹ آؤٹ ۴؍رن) کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل پیرکو ویبھو سوریہ ونشی (۹۲) اور ابھیمنیو ایشورن (۶۹) کی نصف سنچریوں کی بدولت مشرقی زون نے وسطی زون کے خلاف پہلی اننگز میں ۲۶۶؍ رن بنائے۔ سوریہ ونشی اور ابھیمنیو کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے ۱۶۱؍ رن کی شراکت داری کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، لیکن اس کے بعد وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور مشرقی زون پہلی اننگز میں برتری حاصل نہیں کر سکا۔ وسطی زون نے بھی اپنی پہلی اننگز میں ۲۶۶؍ رن بنائے تھے۔۲۶؍ویں اوور میں ہرش دوبے نے سنچری کی جانب بڑھ رہے ویبھو سوریہ ونشی کو آؤٹ کرکے وسطی زون کو پہلی کامیابی دلائی۔ سوریہ ونشی نے ۸۱؍ گیندوں پر سات چوکے اور سات چھکوں کی مدد سے ۹۲؍ رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اسی اوور میں ہرش نے کمار کشاگر کو بھی صفر پر آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد سدیپ کمار گھرامی نے ابھیمنیو ایشورن کے ساتھ اننگز سنبھالنے کی کوشش کی۔ ۳۹؍ویں اوور میں آریان پانڈے نے نصف سنچری مکمل کرچکے ابھیمنیو ایشورن (۶۹) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد پانڈے نے ۴۱؍ویں اوور میں ویراٹ سنگھ (۵) اور سدیپ کمار گھرامی (۲۵) کو آؤٹ کرکے وسطی زون کی میچ میں واپسی کرا دی۔
یہ بھی پڑھئے:خواتین چیمپئن ٹرافی کی میزبانی کا حق سری لنکا سے چھین لیا گیا
اس کے بعد وسطی زون کے گیند بازوں نے مشرقی زون کے بلے بازوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ کپتان ایشان کشن اور انوکول رائے ۱۶۔۱۶؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ کنین قریشی ( ۱۳) اور ابھیجیت سرکار (۲) رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ۵۷؍ویں اوور میں یش ٹھاکر نے مکیش کمار (۳) کو بولڈ کرکے ۲۶۶؍ رن کے اسکور پر مشرقی زون کی پہلی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ وسطی زون کی جانب سے ہرش دوبے نے چار وکٹ حاصل کیے، جبکہ یش ٹھاکر اور آریان پانڈے نے تین، تین وکٹ لیے۔