• Sun, 01 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نمیبیا نے آئر لینڈ کو ۵؍وکٹ سے شکست دے کریکروزہ سیریز پر قبضہ کرلیا

Updated: November 01, 2026, 9:05 PM IST | New Delhi

جے جے اسمتھ (۴؍ وکٹ) اور جیک براسل (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد لارین اسٹین کیمپ(۴۶) اور گیرہارڈ ایراسمس(۳۰)کی عمدہ اننگز کی بدولت نمیبیا نے آئرلینڈ کو۱۷۲؍گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔

Match.Photo:X
میچ۔ تصویر:ایکس
جے جے اسمتھ (۴؍ وکٹ) اور جیک براسل (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد لارین اسٹین کیمپ(۴۶) اور گیرہارڈ ایراسمس(۳۰)کی عمدہ اننگز کی بدولت نمیبیا نے آئرلینڈ کو۱۷۲؍گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ نمیبیا نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز۲-۳؍سے اپنے نام کرلی۔ یہ کسی فل ممبر ملک کے خلاف نمیبیا کی پہلی سیریز فتح ہے۔ آئرلینڈ نے ۳۳ء۱؍ اوور میں۱۲۹؍ رن بنائے، نمیبیا نے۲۱ء۲؍ اوورمیںمیچ جیت لیا۔
 
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی آئرلینڈ کی ٹیم کو اسمتھ نے ۲۰؍ رن دے کر ۴؍ اور براسل نے۱۵؍ رن دے کر۳؍ وکٹ حاصل کرکے ۱۲۹؍ رن پر روک دیا۔ روبن ٹرمپل مین نے دوسرے اوور میں ٹم ٹیکٹر(۵) کو آؤٹ کرکے نمیبیا کو ابتدائی کامیابی دلائی۔ آئرلینڈ کی ٹیم پہلے۱۰؍ اوور میں صرف۲۵؍ رن بنا سکی۔ اس کے بعد میکس ہینگو نے اینڈریو بالبرنی(۹) کو آؤٹ کیا۔ کیڈ کارمائیکل(۲۷) اور ہیری ٹیکٹر نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی لیکن براسل نے کارمائیکل کو بولڈ کر کے ۲۹؍ رن کی شراکت توڑ دی۔
 
 
لوکرن ٹکرنے۱۴؍گیندوں پر ۲؍چھکوں کی مدد سے۲۰؍ رن بنائے لیکن۲۳؍ویں اوور میں اسمتھ نے انہیں کیچ اینڈ بولڈ کرنے کے بعد کرٹس کیمفر اور جارج ڈوکریل کو بھی ۴؍ گیندوں کے اندر آؤٹ کردیا۔ آئرلینڈ کا اسکور۸۴/۳؍ سے۸۴/۶؍ہوگیا۔ اسمتھ نے اس اوور میں کوئی رن نہیں دیا اور ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ بعد میں جارڈن نیل نے۲۵؍گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۳؍ رن بنائے لیکن براسل نے انہیں اور اسمتھ نے گیون ہوئے کو آؤٹ کیا۔ براسل نے جے مونڈرا کو آؤٹ کرکے۳۴؍ویں اوور میں آئرلینڈ کی اننگز۱۲۹؍ رن پر سمیٹ دی۔
 
 
ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے اچھی شروعات کی ۔ لارین اسٹین کیمپ نے مسلسل باؤنڈری لگاتے ہوئے۴۶؍ رن بنائے جبکہ مائیکل وان لینگن  نے ۱۵؍ رن کا تعاون دیا۔ جان فرائلنک  نے۱۰؍ویں اوور میں دو چوکے لگائے، لیکن میتھیو ہمفریز نے اگلے ہی اوور میں انہیں بولڈ کردیا۔ اس کے بعد اسٹین کیمپ بھی رن آؤٹ ہوگئے اور۴؍ رن سے نصف سنچری سے  چوک گئے۔گیرہارڈ ایراسمس نے۱۸؍گیندوں  پر۳۰؍ رن کی تیز اننگز کھیلی جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔ انہوں نے نمیبیا کا اسکور۱۰۰؍ کے پار پہنچایا لیکن ہمفریز نے انہیں آؤٹ کردیا۔ ملان کروگر بھی اگلے اوور میں آؤٹ ہوگئے اور اس وقت نمیبیا کو جیت کیلئے صرف ۹؍ رن درکار تھے۔ زین گرین  نے ۲۲؍ویں اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو۱۳۱/۵؍تک پہنچا کر جیت دلادی ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK