’’دُھرندھر۲‘‘ میں ہونے والی ایک غلطی کو آدتیہ دھر نے فلم کی ریلیز کے ۱۱؍ دن بعد درست کر دیا ہے اور اب نیا ورژن سنیما گھروں میں دکھایا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: March 30, 2026, 8:17 PM IST | Mumbai
’’دُھرندھر۲‘‘ میں ہونے والی ایک غلطی کو آدتیہ دھر نے فلم کی ریلیز کے ۱۱؍ دن بعد درست کر دیا ہے اور اب نیا ورژن سنیما گھروں میں دکھایا جا رہا ہے۔
فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ سینما گھروں میں چل رہی ہے اور بلا شک و شبہ باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ اسی دوران، فلم کا ایک بدلا ہوا ورژن سنیما گھروں میں پہنچ گیا ہے۔ جب سے فلم ریلیز ہوئی ہے، مداحوں نے آدتیہ دھر کی شاندار پیک ڈیٹیلنگ (Peak Detailing) کی تعریف کر رہے ہیں، لیکن ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہو گئی۔
آدتیہ دھر سے ہوئی یہ غلطی
ایک دلچسپ سین میں، ایک فین نے حمزہ اور گرباز سنگھ (پنڈا) کے فائٹ سین کا ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں ایک کیمرہ مین لمحے کے لیے شیشے میں نظر آتا ہے۔ اب اس کو مدنظر رکھتے ہوئے آدتیہ دھر نے اسے ایڈٹ کر دیا ہے اور نیا ورژن سنیما گھروں میں چلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:شمالی امریکہ میں ’’دُھرندھر ۲‘‘ نے ’’باہو بلی ۲‘‘ کا ۹؍ سالہ ریکارڈ توڑ دیا
نیا پرنٹ سنیما گھروں میں
ایک ٹریڈ سورس نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایاکہ ’’ملک بھر کے سنیما گھروں کو فلم کے بدلے ہوئے پرنٹس بھیجے گئے۔ کچھ تھیٹرس کو نیا پرنٹ ہفتے کو ملا جبکہ دوسروں کو اتوار کو ملا۔‘‘ ذرائع نے بتایاکہ ’’اس نئے پرنٹ میں، اب کیمرے والے کا عکس شیشے میں نظر نہیں آتا۔ جب آپ اتنی بڑی فلم بناتے ہیں تو آپ کو بے شمار چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ یہ قابل تعریف ہے کہ آدتیہ دھر اور ان کی ٹیم نے اس غلطی کو درست کروا لیا۔او ٹی ٹی پر بھی یہی نیا ورژن دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:اسپنرز کے جال میں پھنسی ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم کی شکست، آسٹریلیا کا سیریز پر قبضہ
’’دُھرندھر۲‘‘ کے بارے میں
آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بنی یہ اسپائی ایکشن تھرلر (Spy Thriller) پہلی فلم کے اختتام کے بعد کی کہانی سے آگے بڑھتی ہے۔ اس میں ہمیں رنویر کے کردار کے سفر کو مزید گہرائی سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے، ساتھ ہی اس کی اصل شناخت جسکیرت سنگھ رنگی کی کہانی بھی سامنے آتی ہے۔