ریڈ بلز کی طرف سے ایرک میگزم چوپوموٹنگ نے دوگول اپنے نام کئے، رئیل سالٹ لیک کی ۱-۲؍ سےشکست حالانکہ ٹیم کو ابتدائی برتری حاصل تھی۔
EPAPER
Updated: August 13, 2025, 12:46 PM IST | Agency | New York
ریڈ بلز کی طرف سے ایرک میگزم چوپوموٹنگ نے دوگول اپنے نام کئے، رئیل سالٹ لیک کی ۱-۲؍ سےشکست حالانکہ ٹیم کو ابتدائی برتری حاصل تھی۔
میجرساکر لیگ (ایم ایس ایل) کے ایک دلچسپ میچ میں نیویارک ریڈ بلز نے رئیل سالٹ لیک کو۱؍ کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے دی۔ ریڈ بلز کی طرف سے ایرک میگزم چوپوموٹنگ نے دوگول اپنے نام کئے۔ پہلا گول انہوں نے دوسرا ہاف شروع ہونے سے کچھ دہی دیگر بعد داغا جبکہ دوسرا گول انہوں نے میچ ختم ہونے سے پہلےملی پنالٹی میں کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔
رئیل سالٹ لیک نے حالانکہ ابتدائی منٹوں میں ہی میچ پر دبدبہ بنا لیاتھا جب مڈ فیلڈرزاویئرگوزونے تیسرے منٹ میں ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انہوں نے ولیم اگاڈا اورڈیاگولونا کی مدد سے میچ کا پہلا اور سیزن کا اپنا تیسرا گول کیا۔ پاس کے ذریعے اگاڈا کی یہ دوسری اورلونا لی پانچویں مدد تھی۔
ریڈبلز کو پہلے گول کیلئے دوسرے ہاف تک انتظارکرنا پڑا ۔ ۵۲؍ ویں منٹ میں ایرک میگزم چوپوموٹنگ نےٹیم کو کامیابی اور میچ میں برابری دلائی۔ یہ گول کرنے میں ان کی ایمل فارسبرگ اورڈیفنڈررحیم ایڈورڈ نے مدد کی۔ فارسبرگ کے کریئر کی پاس کے ذریعے آٹھویں اور رحیم کی دوسری مدد تھی۔
پورے میچ میں ریڈ بلز کا کھیل جارحانہ رہا۔ ریڈ بلز کے کھلاڑیوںکےسامنے رئیل سالٹ لیک (آر ایس ایل) کے کھلاڑی ابتدائی وقت میں برتری حاصل کرنے کے باوجود جدوجہد کرتے نظر آئے۔ پابلوروئز اور نئے کھلاڑی روان کروز نے۶۴؍ ویں منٹ میں آر ایس ایل کیلئے کچھ مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔ یہ دونوں کھلاڑی بالترتیب برایان اوجیڈا اور اگاڈا کی جگہ آئے تھے۔ چو پو موٹنگ نے کھیل ختم ہونے سے ۹؍ منٹ پہلے پنالٹی کے ذریعے گول کرکےٹیم کو جیت دلائی۔ یہ ان کے اس سیزن کا ۱۵؍ واں گول تھا۔ جسٹن گلاڈ کےذریعے ایک فاؤل کئے جانے پرریڈ بلز کو پنالٹی کک کا موقع ملا تھا۔ رافیل کابرال نے رئیل سالٹ لیک کیلئے پانچ شاٹس بچائے۔