Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا وڑا پاؤ آہستہ آہستہ آپ کی صحت کو خراب کر رہا ہے؟

Updated: August 13, 2025, 6:29 PM IST | Mumbai

ماہرین غذائیت نے چونکا دینے والاانکشاف کیا ہے جسے آپ نظر انداز کر رہے ہیں۔ اسٹریٹ فوڈس اور ان کے صحت سے متعلق فوائد پر ایک سیریز کے دوسرے حصے میں، مڈ ڈے نے ممبئی میں مقیم ماہرین غذائیت سے وڑا پاؤ کھانے کی حقیقت کے بارے میں بات کی۔

Vadapav
وڑا باؤ۔ تصویر:آئی این این

ممبئی والوں کے لیے وڑا پاو ایک ایسا احساس ہے اور سڑک کے کنارے ایک بہترین ناشتہ ہے جس کی جگہ کوئی دوسرا اسٹریٹ فوڈ نہیں لے سکتا۔ صرف۱۲؍  روپے سے شروع ہونے والا، یہ اسٹریٹ فوڈ شہرکے بٹاٹا وڈااورپاؤ سے محبت کو ظاہر کرتاہے۔ درحقیقت، جب جولائی میںٹیسٹ ایٹلس نے ممبئی کو `دنیا کے ۱۰۰؍ بہترین فوڈ سٹیز کے طور پر درج کیا تو شہر کے وڑا پاؤ نے بھی `دنیا کے۵۰؍ بہترین سینڈوچ کی فہرست میں جگہ بنائی، جو اس کی عالمی رسائی کی عکاسی کرتی ہے۔ 
یہ عوام میں پسندیدہ ہے، لیکن بہت سے لوگ، جن میں صحت اور تندرستی کے بارے میں شعور ہے، اسے کھانے سے پرہیز کرتے ہیں جبکہ دوسرے لوگ اسے نظرانداز کرتے ہیں۔ ممبئی کے ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے اعتدال اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:کیا واقعی ایک منٹ ہماری زندگی بدل سکتا ہے؟

وڑا پاؤ کے صحت سے متعلق فوائد
ایک حالیہ ایڈوائزری کی وجہ سے سموسے اور جلیبیاں خبروں میں آنے کے بعدمڈ ڈے نے ممبئی میں ماہرین خوراک سے نہ صرف سموسے بلکہ وڑا پاؤ کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بات کی۔ گلناز شیخ، چیف ڈائیٹشین، تھانے میں واقع کے آئی ایم ایس اسپتال کا کہنا ہے کہ ’’اگرچہ وڑا یا وڑا پاؤ `صحت مند کھانا نہیں ہے، لیکن یہ کچھ توانائی فراہم کرتا ہے  جیسا کہ   اس میں پاؤسے کچھ کاربوہائیڈریٹس اور چنے اور آلو کی شکل میں تھوڑا سا پروٹین ہوتا ہے۔‘‘
دوسری جانب اپولو اسپیکٹرا اسپتال کی ڈائی ٹیشین فوزیہ انصاری کا کہنا ہے کہ اگرچہ ممبئی والوں کو وڑا یا وڑا پاؤ پسند ہے کیونکہ یہ لذیذ، پرکشش اور ذائقہ  سے بھرا ہوتاہے، لیکن اس سے صحت کے لیے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگرچہ یہ اسٹریٹ فوڈ کے شائقین کے لیے مایوس کن معلومات ہوسکتی ہے، وڑا تلا ہوا اور ہضم کرنا مشکل ہے، اس سے تیزابیت  پیدا ہو سکتی  ہے۔ 
جذبات کو ایک طرف رکھتے ہوئے، شیخ اور انصاری صحت اور کھانے کے فوائد پر توجہ دیتی ہیں۔ تاہم  فورٹس اسپتال ملنڈ کی چیف ڈائیٹشین، امرین شیخ کا خیال ہے کہ جب یہ سمجھنے کی بات آتی ہے کہ  وڑا پاؤ صحت مند ہو سکتا ہے یا نہیں تو ایک درمیانی   راستہ  موجود ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ  وڑا پاؤ کو  صحت مند کھانا  نہیں سمجھا جا سکتا۔ یہ کچھ توانائی اور کچھ مائیکرو نیوٹرینٹ فراہم کرتا ہے، لیکن ایک ڈیپ فرائیڈ وڑا سیر شدہ چکنائی اور کیلوریز سے بھرا ہوتا ہے۔ پاؤ ریفائنڈ آٹے سے بنا ہوتا ہے جس میں بہت کم فائبر ہوتا ہے۔ مختصر یہ کہ وڑا پاؤ کچھ کاربوہائیڈریٹس اور وٹامنز کا ذریعہ ہے، لیکن یہ صحت مند چیز نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK