لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی کے نئے نیو اسٹیڈیم میں پہلی فتح حاصل کرنے کے خواب ایک بار پھر چکنا چور ہو گئے۔ سنسنی خیز مقابلے میں ریڈ بل نیویارک کی نوجوان ٹیم نے خسارے میں جانے کے باوجود شاندار واپسی کی اور میچ۲۔۲؍سے ڈرا کر دیا۔
EPAPER
Updated: April 12, 2026, 3:15 PM IST | Miami
لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی کے نئے نیو اسٹیڈیم میں پہلی فتح حاصل کرنے کے خواب ایک بار پھر چکنا چور ہو گئے۔ سنسنی خیز مقابلے میں ریڈ بل نیویارک کی نوجوان ٹیم نے خسارے میں جانے کے باوجود شاندار واپسی کی اور میچ۲۔۲؍سے ڈرا کر دیا۔
لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی کے نئے نیو اسٹیڈیم میں پہلی فتح حاصل کرنے کے خواب ایک بار پھر چکنا چور ہو گئے۔ سنسنی خیز مقابلے میں ریڈ بل نیویارک کی نوجوان ٹیم نے خسارے میں جانے کے باوجود شاندار واپسی کی اور میچ۲۔۲؍سے ڈرا کر دیا۔
Final from Nu Stadium. pic.twitter.com/Gb19ASe2qJ
— Inter Miami CF (@InterMiamiCF) April 12, 2026
میچ کے آغاز سے ہی نیویارک کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔ ۱۵؍ ویں منٹ میں نیویارک کے ۱۸؍ سالہ اسٹرائیکر جولین ہال نے میامی کے دفاع کو تتر بتر کر دیا اور ان کے پاس پر جارج رووالکالبا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو ۰۔۱؍گول کی برتری دلا دی۔
یہ بھی پڑھئے:نادرہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں، مگر گھر کے معاشی حالات نے انہیں اداکارہ بنا دیا
میامی نے ہاف ٹائم سے ذرا پہلے واپسی کی جب ارجنٹائنی فارورڈ میٹیو سلویٹی نے روڈریگو ڈی پال کے خوبصورت کراس کو گول میں تبدیل کر کے اسکور برابر کر دیا۔میچ کے ۵۵؍ ویں منٹ میں میامی نے اس وقت برتری حاصل کی جب جرمن برٹیرام نے نیویارک کے نوجوان مڈ فیلڈر ادری مہمیتی سے ٹکراتی ہوئی گیند کو سمیٹ کر گول کر دیا۔تاہم، نیویارک کے نوجوانوں نے ہمت نہ ہاری۔ ۷۷؍ ویں منٹ میں جولین ہال نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا جادو جگایا اور میامی کے دفاع کو چکمہ دیتے ہوئے گیند ۱۷؍ سالہ ادری مہمیتی کی طرف اچھال دی، جنہوں نے سلائیڈ کرتے ہوئے گول کر کے اسکور ۲۔۲؍ سے برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’مذاکرات کامیاب ہو، نہ ہو ہرمز کو کھلوا کر رہیں گے‘‘
میچ کے آخری لمحات میں میامی نے دباؤ بڑھایا۔ اسٹاپج ٹائم میں لیونل میسی کو فری کک ملی جو گول میں جانے کے بالکل قریب تھی، لیکن نیویارک کے گول کیپر ایتھن ہوروتھ نے ایک ناقابل یقین ڈائیو لگا کر میسی کو میچ وننگ گول کرنے سے روک دیا۔ اس ڈرا کے نتیجے میں انٹر میامی ایسٹرن کانفرنس میں تیسرے نمبر پر برقرار ہے، جبکہ نیش وِل پہلے نمبر پر قابض ہے۔ میامی کے مداحوں کے لیے یہ مسلسل دوسرا موقع تھا جب ان کی ٹیم اپنے نئے ہوم گراؤنڈ پر برتری حاصل کرنے کے باوجود اسے برقرار نہ رکھ سکی۔