Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیوزی لینڈ کی زمبابوے پر شاندار فتح

Updated: August 09, 2025, 8:30 PM IST | Bulawayo

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کیوی ٹیم نے میزبان زمبابوے کو اننگز اور ۳۵۹؍ رن سے مات دی ۔ دوسری اننگز میں زمبابوے کی ٹیم ۱۱۷؍رن پر ڈھیر ہوگئی

New Zealand Players. Photo:INN
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی۔ (تصویر:آئی این این)

زیچری فاکس (۵؍ وکٹ) کی عمدہ بولنگ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن زمبابوے کو دوسری اننگز میں۱۱۷؍رن  پر آؤٹ کر دیا اور میچ ایک اننگز اور۳۵۹؍ رن سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ۲؍میچوں کی سیریز۰۔۲؍ سے جیت لی۔
یہ مجموعی ٹیسٹ تاریخ میںنیوزی لینڈ کی سب سے بڑی اور تیسری سب سے بڑی جیت ہے۔ سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ انگلینڈ کے نام ہے جس نے ۱۹۳۸ء میں آسٹریلیا کو اننگز اور۵۷۹؍ رن سے شکست دی تھی۔دوسری بڑی جیت آسٹریلیا کے نام ہے جس نے ۲۰۰۲ء میں جنوبی افریقہ کو اننگز اور ۳۶۰؍ رن سے شکست دی تھی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی جیت۲۰۱۲ء میں تھی جب اس نے زمبابوے کو اننگز اور۳۶۰؍ رن سے شکست دی تھی۔

سنیچر کی صبح دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے آنے والی زمبابوے کو میٹ ہنری نے ۲؍ ابتدائی جھٹکے  دیئے۔ برائن بینیٹ (صفر) اور برینڈن ٹیلر (۷) پر آؤٹ ہوئے۔ برائن بینیٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے نک ویلچ نے شان ولیمز کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن جیکب ڈفی نے ولیمز (۹) کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو تیسرا جھٹکا دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:شبھ من گل کی لارڈس والی جرسی کی زبردست بولی لگی

اس کے بعد کپتان کریگ ارون نے نک ویلچ کے ساتھ چارج سنبھال لیا۔ میتھیو فشر نے کریگ ارون (۱۷) کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو چوتھی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز نیوزی لینڈ کے جیکی فاکس کے بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر تک ٹک  نہ  سکا۔ سکندر رضا (۴)، ٹی تسیگا (۵)، ونسنٹ ماسیکیسا (۴)، ٹریور گوانڈو (صفر) اور بلیسنگ مزاربانی (۸) کو فاکس نے آؤٹ کیا۔ جیکب ڈفی نے تاناکا چیوانگ (صفر) کو آؤٹ کیا اور زمبابوے کی دوسری اننگز۱ء۲۸؍ اوورس میں ۱۱۷؍ رن پر سمیٹ دی۔ نک ویلچ نے۷۱؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۴۷؍رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے   فاکس نے۳۷؍ رن کے عوض ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ میٹ ہنری اور جیکب ڈفی نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ میتھیو فشر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ فاکس نے پہلی اننگز میں ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ فاکس نے میچ میں کل ۹؍ وکٹ حاصل کئے۔ نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز ۳؍ وکٹ  پر ۶۰۱؍ رن کا بڑا اسکور بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے(۱۵۳) ، راچن رویندر(ناٹ آؤٹ ۱۶۵) اور ہنری نکولس (ناٹ آؤٹ ۱۵۰؍رن)  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK