Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیمار نے ورلڈ کپ کیمپ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا

Updated: June 17, 2026, 4:24 PM IST | New York

پنڈلی کی انجری کے باعث ایک ماہ سے فٹبال میدانوں سے دور برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے امریکہ پہنچنے کے بعد ورلڈ کپ کیمپ میں پہلی بار ٹریننگ کی۔

Neymar.Photo:X
نیمار۔ تصویر:ایکس

پنڈلی کی انجری کے باعث ایک ماہ سے فٹبال میدانوں سے دور برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے امریکہ پہنچنے کے بعد ورلڈ کپ کیمپ میں پہلی بار ٹریننگ کی۔ برازیلین فٹبال کنفیڈریشن (سی بی ایف) کے مطابق نیمار نے نیو جرسی کے شہر مورس ٹاؤن میں قائم برازیلی ٹیم کے تربیتی مرکز میں اپنی بحالی کے عمل کا ایک اور اہم مرحلہ مکمل کیا۔ جاری کردہ ویڈیو میں سابق بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین فارورڈ کو دوڑ کی مشقیں اور کوچ کارلو آنچیلوتی کے عملے کے ایک رکن کے ساتھ ورزش کرتے دیکھا گیا۔

 


نیمار کو۱۷؍ مئی کو سانتوس کی جانب سے کھیلتے ہوئے پنڈلی کی انجری ہوئی تھی، تاہم اس کے باوجود انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ انجری کے بعد یہ ان کا پہلا باقاعدہ تربیتی سیشن تھا۔  پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل نے اپنے پہلے میچ میں مراکش کے ساتھ  ۱۔۱؍سے ڈرا کھیلا تھا۔ اب اس کا مقابلہ ۱۹؍ جون کو ہیٹی اور۲۴؍ جون کو اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ برازیلی میڈیا کے مطابق ٹیم کے طبی عملے کو امید ہے کہ نیمار ناک آؤٹ مرحلے تک مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے، تاہم وہ گروپ مرحلے کے باقی دونوں میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ۳۴؍سالہ نیمار نے۱۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کے بعد سے برازیل کی سینئر قومی ٹیم کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’الفا‘‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری، عالیہ بھٹ، شروری کی بوبی دیول کے خلاف فیصلہ کن جنگ


تھامس پارٹے کی ویزا اپیل مسترد 
کنیڈاکی ایک وفاقی اعلیٰ عدالت نے گھانا کے مڈفیلڈر تھامس پارٹے کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی ویزا اپیل مسترد کر دی ہے، جس کے باعث وہ پناما کے خلاف گھانا کے پہلے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ منگل کو اپیل کی سماعت کے دوران پارٹے کی قانونی ٹیم نے ویزا مسترد کیے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھئے:اہرامِ مصر نے ۴۵۰۰ برسوں تک متعدد زلزلوں کا سامنا کیسے کیا؟ تحقیق نے اس راز سے پردہ اٹھایا


۳۳؍سالہ سابق آرسنل مڈفیلڈر کو برطانیہ میں جاری ایک فوجداری مقدمے کے باعث ویزا مسائل کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے وہ گھانا کی ٹیم کے ساتھ ٹورنٹو کا سفر نہیں کر سکے۔ عدالتی فیصلے کے بعد پارٹے اب بھی کنیڈا میں داخلے سے محروم ہیں، جس سے بلیک اسٹارز کو گروپ ایل میں پاناما کے خلاف اپنے افتتاحی میچ سے قبل بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ گھانا کی حکومت نے اس فیصلے کو ’’من مانا اور انتہائی غیر منصفانہ‘‘قرار دیتے ہوئے اس پر سخت اعتراض کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK