بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر نور احمد (۲۱؍ رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی سے چنئی سپر کنگز نے منگل کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل مقابلے میں ۳۲؍ رنز سے شکست دے کر اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: April 15, 2026, 4:03 PM IST | Kolkata
بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر نور احمد (۲۱؍ رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی سے چنئی سپر کنگز نے منگل کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل مقابلے میں ۳۲؍ رنز سے شکست دے کر اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔
چنئی نے ۲۰؍ اوورس میں پانچ وکٹ پر ۱۹۲؍ رن کا چیلنجنگ اسکور بنانے کے بعد کولکاتا کو۷؍ وکٹ پر ۱۶۰؍رن تک روک کر پانچ میچوں میں اپنی مسلسل دوسری جیت حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب کولکاتا کو پانچ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کا صرف ایک پوائنٹ ہے۔
Gave 💯/💯
— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) April 14, 2026
Got 💯/💯
Player of the Match, Noor!✨#WhistlePodu #CSKvKKR pic.twitter.com/b5VTFbtiXu
کولکاتا کے لیے ایک بار پھر پرانی کہانی رہی۔ اس کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔ رہی سہی کسر نور احمد نے تین وکٹیں لے کر پوری کردی۔ نور نے ۱۱؍ویں اوور میں اجنکیا رہانے (۲۸؍رن) اور کیمرون گرین (صفر) کولگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا۔ انہوں نے ۱۳؍ویں اوور میں رنکو سنگھ (۶؍رن) کو آؤٹ کر کے میچ کا رخ چنئی کے حق میں کر دیا۔ روومن پاول نے ناٹ آؤٹ ۳۱؍ اور رمندیپ سنگھ نے ۳۵؍ رن بناکر جدوجہد کی۔ لیکن یہ ان کے لیے کافی نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھئے:روہت نیٹس میں نہیں گئے، لیکن ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ کی کوئی تصدیق نہیں
اس سے پہلے، ٹاس ہارکر پہلے بالے بازی کرنے اتری چنئی کے لیے سنجو سیمسن نے ۴۸؍رن، ڈیولڈ بریوس نے ۴۱؍ رنز، آیوش مہاترے ۳۸؍رن، سرفراز خان نے ۲۳؍ اور شیوم دوبے نے ناٹ آؤٹ۱۳؍ رن بنائے۔ سیمسن نے ۳۲؍ گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے، مہاترے نے ۱۷؍ گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے، بریوس نے ۲۹؍ گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے، سرفراز نے ۱۸؍گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے اور شیوم نے ۱۲؍ گیندوں میں ایک چوکا لگایا۔
یہ بھی پڑھئے:مذاکرات کے دوسرے دور میں بھی امریکی وفد کی قیادت وینس کے سپرد
کولکاتا نے ڈیتھ اوورز میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چنئی کو ۲۰۰؍رن سے کم پر روک دیا تھا۔ کولکاتا کے اسپنرز، خاص طور پر سنیل نارائن، کافی اچھے تھے، انہوں نے درمیانی اوورز میں رنز کے بہاؤ کو روکا۔ پیسر، خاص طور پر کارتک تیاگی نے ڈیتھ اوورز میں اچھی گیند بازی کی، کیونکہ بلے بازوں کو بڑے شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کارتک نے سیمسن اور بریوس کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بریوس اور سرفراز نے پچاس رنز کی شراکت کی، لیکن انہیں باؤنڈری لگانے میں دقت ہوئی۔ اس سے پہلے سیمسن اور آیوش نے چنئی کو مضبوط شروعات دی، لیکن ٹیم درمیان میں لڑکھڑا گئی۔