جون ۲۰۰۷ء میں، یعنی آج سے ۱۹؍سال پہلے، سنی دیول نے دھرمیندر اور بوبی دیول کے ساتھ اسپورٹس ایکشن ڈرامہ ’’اپنے‘‘ میں اداکاری کی، جس کا باکس آفس پر مقابلہ عمران ہاشمی کی رومانوی میوزیکل ڈرامہ فلم ’’آوارہ پن‘‘ سے ہوا تھا۔
EPAPER
Updated: July 02, 2026, 5:05 PM IST | Mumbai
جون ۲۰۰۷ء میں، یعنی آج سے ۱۹؍سال پہلے، سنی دیول نے دھرمیندر اور بوبی دیول کے ساتھ اسپورٹس ایکشن ڈرامہ ’’اپنے‘‘ میں اداکاری کی، جس کا باکس آفس پر مقابلہ عمران ہاشمی کی رومانوی میوزیکل ڈرامہ فلم ’’آوارہ پن‘‘ سے ہوا تھا۔
جون ۲۰۰۷ء میں، یعنی آج سے ۱۹؍سال پہلے، سنی دیول نے دھرمیندر اور بوبی دیول کے ساتھ اسپورٹس ایکشن ڈرامہ ’’اپنے‘‘ میں اداکاری کی، جس کا باکس آفس پر مقابلہ عمران ہاشمی کی رومانوی میوزیکل ڈرامہ فلم ’’آوارہ پن‘‘ سے ہوا تھا۔اس وقت ’’اپنے‘‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی جبکہ ’’آوارہ پن‘‘ ناقدین کی تعریف کے باوجود تجارتی طور پر ناکام رہی۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ’’آوارہ پن‘‘ نے کلٹ فلم کا درجہ حاصل کر لیا اور اب تقریباً دو دہائیوں بعد اس کا سیکوئل ’’آوارہ پن ۲‘‘ یومِ آزادی کے ویک اینڈ پر ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار بھی فلم کو سنی دیول کی فلم ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
فلم ’’آوارہ پن ‘‘:امال ملک کی کمپوزنگ پرپاکستانی گلوکار مصطفیٰ زاہد کا رد عمل
سنی دیول اور عمران ہاشمی کی باکس آفس جنگ کے درمیان شبانہ اعظمی کا راج
پچھلی بار کے برعکس اس مرتبہ عمران ہاشمی کی ’’آوارہ پن۲‘‘ کے گرد زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور اسے باکس آفس پر بڑی کامیابی کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔دوسری جانب، سنی دیول کی ’’بٹوارہ۱۹۴۷ء‘‘ معروف ادیب اصغر وجاہت کے مشہور ڈرامے ’’جس لاہور نئیں ویکھیا او جمیا ای نئیں‘‘ پر مبنی ایک بڑی فلم ہے۔ اس آنے والی باکس آفس جنگ میں چاہے جو بھی کامیاب ہو، ایک بات یقینی ہے کہ بڑے پردے پر اس دن شبانہ اعظمی کی حکمرانی ہوگی۔
سینئر اداکارہ دونوں فلموں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جو ایک ہی دن ریلیز ہو رہی ہیں۔’’آوارہ پن ۲‘‘ میں وہ عمران ہاشمی کے کردار شیوم پنڈت کے مقابل مرکزی منفی کردار (ویلن) میں نظر آئیں گی جبکہ ’’بٹوارہو ۱۹۴۷ء‘‘ میں وہ اس واحد ہندو خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو تقسیمِ ہند کے بعد لاہور میں اپنا گھر چھوڑ کر ہندوستان ہجرت کرنے سے انکار کر دیتی ہے۔
’’آوارہ پن ۲‘‘ اور ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء کے بارے میں
عمران ہاشمی کی ’’آوارہ پن۲‘‘ کی ہدایت کاری نتن ککڑ نے کی ہے، جو ’’فلمستان‘‘، ’’مترون‘‘، ’’نوٹ بک‘‘، ’’جوانی جانِ من‘‘ اور ’’رام سنگھ چارلی‘‘ جیسی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ فلم میں دِشا پٹانی، سوویندر وکی اور وجینت کوہلی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ۲۰۰۷ء کی کلاسک’’آوارہ پن‘‘ کا سیکوئل ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ شیوم کسی کرشماتی اندازمیں آخری فائرنگ کے واقعہ میں زندہ بچ جاتا ہے اور تقریباً دو دہائیوں بعد ایک مرتبہ پھر ویسی ہی مشکل صورتحال کا سامنا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اگر امریکی کمپنیاں مناسب تجاویز پیش کریں تو اشیائے ضروریہ کی خریداری ممکن: ایران
دوسری جانب’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کی ہدایت کاری راج کمار سنتوشی نے کی ہے، جو ’’گھائل‘‘، ’’دامنی‘‘، ’’انداز اپنا اپنا‘‘، ’’برسات‘‘، ’’گھاتک‘‘اور’’چائنا گیٹ‘‘ جیسی کامیاب فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ عامر خان کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ایک ہندوستانی مسلمان خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے، جو تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان ہجرت کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ لاہور میں انہیں جو گھر الاٹ کیا جاتا ہے، وہاں پہلے سے ایک معمر ہندو خاتون رہائش پذیر ہوتی ہے، جو اپنا گھر چھوڑنے سے صاف انکار کر دیتی ہےاور یہی صورتحال کئی پیچیدگیوں کو جنم دیتی ہے۔