ارجنٹائنا کے ماریانو ناوون نے موجودہ اولمپک چیمپئن نوواک جوکووچ کو پہلے راؤنڈ میں شکست دے کر یو ایس اوپن ۲۰۲۶ء سے باہر کردیا ہے۔ یہ دو دہائیوں میں پہلی بار ہے جب نوواک جوکووچ کسی گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں ہارے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 31, 2026, 5:00 PM IST | New York
ارجنٹائنا کے ماریانو ناوون نے موجودہ اولمپک چیمپئن نوواک جوکووچ کو پہلے راؤنڈ میں شکست دے کر یو ایس اوپن ۲۰۲۶ء سے باہر کردیا ہے۔ یہ دو دہائیوں میں پہلی بار ہے جب نوواک جوکووچ کسی گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں ہارے ہیں۔
ارجنٹائنا کے ماریانو ناوون نے موجودہ اولمپک چیمپئن نوواک جوکووچ کو پہلے راؤنڈ میں شکست دے کر یو ایس اوپن ۲۰۲۶ء سے باہر کردیا ہے۔ یہ دو دہائیوں میں پہلی بار ہے جب نوواک جوکووچ کسی گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں ہارے ہیں۔ آرتھر ایش اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے جانےوالے پہلے دور کے مقابلے میں چوتھی سیڈ حاصل سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی جوکووچ کو چار گھنٹے ۳۶؍ منٹ تک چلے سخت مقابلے میں ناوون کے ہاتھوں ۶۔۷، ۷۔۵، ۶۔۴، ۲۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Mariano`s moment 👇 pic.twitter.com/1EIuZ9v8u0
— US Open Tennis (@usopen) August 31, 2026
یہ بھی پڑھئے:ٹاکسک باکس آفس کلیکشن ڈے ۵: یش کی فلم ۳۰۰؍ کروڑ کلب کی جانب گامزن
۲۴؍ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن جوکووچ یو ایس اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں کبھی نہیں ہارے تھے۔ وہ ۲۰۰۶ء آسٹریلین اوپن کے بعد پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوئے ہیں۔ تب انہیں کم معروف پال گولڈسٹین نے حیران کن طور پر شکست دی تھی۔ مقابلے کے آغاز سے ہی جوکووچ اپنی معمول کی لے میں نظر نہیں آئے۔ انہیں الٹی ہوئی اور بائیں پیر اور کمر کے نچلے حصے کے علاج کے لیے طبی مدد لینی پڑی۔ آدھی رات سے عین پہلے میچ ختم ہونے تک انہوں نے ۷۰؍ ان فورسڈ ایرر (بغیر دباؤ کے کی گئی غلطیاں) کیے۔
یہ بھی پڑھئے:ویبھو سوریہ ونشی دلیپ ٹرافی میں نصف سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بنے
اس شکست کے بعد جوکووچ جولائی ۲۰۱۸ء کے بعد پہلی بار اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ ۱۰؍ سے باہر ہوجائیں گے۔ اس سیزن میں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں سربیائی کھلاڑی میلبورن میں فائنل تک پہنچے، فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں ہارے اور ومبلڈن کے سیمی فائنل تک کا سفر طے کیا۔