یہاں منعقدہ کسان اجلاس کے معاملے پر مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرنگے پاٹل شدید برہم ہوگئے۔ انہوں نے رکن پارلیمان سنجے جادھو کو براہِ راست انتباہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسان اجلاس فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
EPAPER
Updated: August 31, 2026, 4:23 PM IST | ZA Khan | Prabhani
یہاں منعقدہ کسان اجلاس کے معاملے پر مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرنگے پاٹل شدید برہم ہوگئے۔ انہوں نے رکن پارلیمان سنجے جادھو کو براہِ راست انتباہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسان اجلاس فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔
یہاں منعقدہ کسان اجلاس کے معاملے پر مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرنگے پاٹل شدید برہم ہوگئے ۔ انہوں نے رکن پارلیمان سنجے جادھو کو براہِ راست انتباہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسان اجلاس فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ جرنگے پاٹل نے خبردار کیا کہ اگر پربھنی کےاجلاس میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو وہ اس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر وہ خود وہاں پہنچ گئے تو نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کیلئے وہاں سے واپس جانا مشکل ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ۷۴؍ فیصد انڈرگریجویٹ طلبہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے: سروے
اس انتباہ کے باوجود نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کسان اجلاس میں شرکت کیلئے پربھنی پہنچ گئے ۔ منوج جرنگے پاٹل نے رکن پارلیمان سنجے جادھو کو فون کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک طرف شرساٹ سے متعلق سرٹیفکیٹ منسوخ کئے جا رہے ہیں اور دوسری طرف آپ جلسے اور میلے منعقد کر رہے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اجلاس منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ خود پروگرام کے مقام پر پہنچ جائیں گے جس کے بعد ایکناتھ شندے کیلئے ناندیڑ جانا مشکل ہوسکتا ہے۔جرنگے پاٹل نے کہا کہ ریاست کو عدم استحکام کی طرف نہ دھکیلا جائے۔ ان کے مطابق بنڈو جادھو نے سنجے شرساٹ کے کہنے پر یہ پروگرام منعقد کیا ہے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر شرساٹ کے کہنے پر مراٹھا سماج کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سنجے جادھو کا سیاسی وجود ختم ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:بیل گاڑیوں کی ریس کا بے تاج بادشاہ ’اومیا‘ نامی بیل چل بسا
اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رکن پارلیمان سنجے جادھو نے کہا کہ منوج جرنگے پاٹل کو ان پر تنقید کرنے کا اخلاقی حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان اجلاس کی تیاریاں گزشتہ ۱۵؍ دنوں سے جاری تھیں اور پروگرام کے دن ہی منوج جرنگے پاٹل کا فون آیا کہ اجلاس منسوخ کردیا جائے۔سنجے جادھو کے مطابق انہوں نے جرنگے پاٹل سے درخواست کی کہ انہیں پروگرام منسوخ کرنے پر مجبور نہ کیا جائے کیونکہ لوگ پہلے ہی پروگرام میں پہنچ چکے ہیں اور ایسے وقت میں اجلاس منسوخ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے جذبات اور مقصد ایک جیسے ہیں لیکن اب پروگرام منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ سنجے جادھو نے منوج جرنگے پاٹل سے اپیل کی کہ وہ جارحانہ رویہ اختیار نہ کریں۔