Inquilab Logo Happiest Places to Work

عثمان ایسا کھلاڑی ہے جو میچ کا نتیجہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے:فرانسیسی کوچ

Updated: June 23, 2026, 10:02 PM IST | New York

فرانس کے کوچ دیدیے دیشان کا کہنا ہے کہ کیلیان ایمباپے مستقبل میں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔

Ousmane.Photo:X
عثمان ڈیمبیلے:تصویر:ایکس

 فرانس کے کوچ دیدیے دیشان کا کہنا ہے کہ کیلیان ایمباپے مستقبل میں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے عراق کے خلاف فرانس کی ۰۔۳؍گول  کی فتح کے بعد کہی، جس میں ایمباپے نے دو گول اسکور کیے۔۲۷؍ سالہ ایمباپے کے ورلڈ کپ میں مجموعی گولز کی تعداد اب ۱۶؍ ہو گئی ہے، اور وہ جرمنی کے سابق اسٹار میروسلاو کلوز کے ریکارڈ کے برابر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ویلکم ٹو دی جنگل: ۱۸؍ کٹ کے بعد سینسر بورڈ نے یو اے ۱۶؍ پلس سرٹیفکیٹ دیا

دوسری جانب لیونل میسی آسٹریا کے خلاف دو گول کرنے کے بعد ۱۸؍ ورلڈ کپ گولزکے ساتھ تاریخ کے سب سے بڑے گول اسکورر بن چکے ہیں۔ میسی موجودہ ٹورنامنٹ میں پانچ گول کر چکے ہیں، حالانکہ وہ اپنی ۳۹؍ویں سالگرہ کے قریب ہیں۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں دیشان نے کہا’’ریکارڈز ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں۔ اب ایمباپے ایک اہم سنگ میل تک پہنچ چکے ہیں۔ ان کے نام ۱۰۰؍ بین الاقوامی میچز ہیں اور وہ مسلسل گول کرتے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مزید گول کریں گے۔‘‘انہوں نے مزید کہا’’میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ایمباپے ان کی عمر تک کھیلیں گے یا نہیں، لیکن جب تک وہ میدان میں رہیں گے اور فٹ رہیں گے، وہ بہت زیادہ گول کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ناک آؤٹ مرحلے میں میسی اور ارجنٹائنا کا سامنا کس سے ہو سکتا ہے؟


میچ میں ایک اور گول عثمان ڈیمبیلے نے کیا، جو موجودہ بیلون ڈی اور کے حامل ہیں۔ یہ ان کا ٹورنامنٹ میں پہلا گول تھا۔دیشان نے ڈیمبیلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا"عثمان کے بارے میں فکر کی کوئی بات نہیں۔ وہ ایک مختلف نظام میں دوبارہ خود کو ڈھال رہے ہیں۔ جب تک وہ جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، سب کچھ ٹھیک ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا’’مجھے عثمان پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ ایسا کھلاڑی ہے جو میچ کا نتیجہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور آج اس نے یہی ثابت کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK