ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں میں تبدیلیوں، تنازعات اورشکست کے بعد پاکستان کو خوشی کا موقع ملا۔
EPAPER
Updated: November 21, 2026, 1:16 PM IST | Agency | Rawalpindi
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں میں تبدیلیوں، تنازعات اورشکست کے بعد پاکستان کو خوشی کا موقع ملا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں میں تبدیلیوں، تنازعات اور مسلسل شکستوں کے بعد بالآخر پاکستان کو خوشی کا موقع ملا اور اس نے دو سال بعد اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ میزبان ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی صبح صرف ۱۳؍ اوورز میں ۹۰؍ رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں میں تبدیلیوں، تنازعات اور مسلسل شکستوں کے بعد بالآخر پاکستان کو خوشی کا موقع ملا اور اس نے دو سال بعد اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ میزبان ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی صبح صرف ۱۳؍ اوورز میں ۹۰؍ رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس طرح پاکستان نے راولپنڈی میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو میچوں کی سیریز ۰۔۱؍ سے اپنے نام کرلی۔
سری لنکا کی دوسری اننگز ختم کرنے کے لیے پاکستان کو صرف ایک وکٹ درکار تھی، جسے اس نے دو اوورز میں حاصل کرلیا۔ ملن رتھنائیکے نے پہلے اوور کی آخری گیند پر چوکا لگایا، جس کے بعد اسیتھا فرنانڈو کو ایک اوور مزید کھیلنے کا موقع ملا۔ محمد عباس کی ایک باؤنسر گیند اونچی ہونے کے باعث وائیڈ قرار پائی، تاہم اضافی گیند پر تیز گیندباز نے اسیتھا فرنانڈو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھئے: جیسوال اور راہل کا جوابی حملہ، ہندوستان کاعمدہ آغاز
۹۰؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اذان اویس اور طیب عارف نے چوکے لگا کر اننگز کا آغاز کیا۔ اسیتھا فرنانڈو نے اپنی گیندوں کی لمبائی میں تبدیلی کرکے دونوں بلے بازوں کو پریشان کرنے کی کوشش کی، لیکن مسلسل باؤنڈریز لگنے سے پاکستان کی پیش قدمی متاثر نہیں ہوئی۔ پاکستان نے یکے بعد دیگرے دو وکٹیں بھی گنوائیں۔ طیب عارف، لاہیرو کمارا کی گیند پر بیرونی کنارے سے کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے، جبکہ اسیتھا فرنانڈو نے محمد طحہٰ کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ بال ٹریکنگ سے بھی تصدیق ہوگئی کہ گیند لیگ اسٹمپ سے ٹکرا رہی تھی۔عامر جمال کو چوتھے نمبر پر بھیجا گیا اور انہوں نے ہدف جلد حاصل کرنے کے لیے جارحانہ انداز اپنایا۔ پہلے انہوں نے کورز کی جانب چوکا لگایا اور پھر ایک شارٹ گیند پر چھکا جڑ دیا۔ اذان اویس نے بھی شاندار شاٹس کھیلے اور پاکستان ایک رن فی گیند سے زیادہ کی رفتار سے ہدف کی جانب بڑھتا رہا۔ عامر جمال نے شارٹ گیندوں پر حملے کا سلسلہ جاری رکھا۔جیت رسمی کارروائی بن کر رہ گئی تو کوشال مینڈس نے گیند پرباتھ جے سوریا کے حوالے کی۔ عامر جمال نے ریورس سویپ کھیل کر اپنے شاٹس کی مہارت دکھائی۔ اگرچہ اس شاٹ پر گیند سے رابطہ پوری طرح درست نہیں تھا، لیکن انہوں نے اگلی گیند پر آگے بڑھ کر وائیڈ لانگ آن کے اوپر سے چھکا لگایا اور پاکستان کو فتح دلا دی۔سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے پانچ، اسیتھا فرنانڈو نے تین، جبکہ ملن رتھنائیکے اور پرباتھ جے سوریا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔