• Mon, 22 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میچ سے پہلے پاکستان پھر شرمندہ، آئی سی سی نے اہم فیصلہ سنایا

Updated: September 21, 2025, 7:04 PM IST | Dubai

اب سپر فور میچ سے قبل پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ آئی سی سی نے ایک بار پھر اینڈی پائی کرافٹ کو ہند پاک میچ کے لیے میچ ریفری مقرر کر دیا ہے۔

Indian players. Photo:INN
ہندوستانی کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

 ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے سپر ۴؍ میں اتوار کو ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا، اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا مقابلہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ میچ میں ہاتھ ملانے کا تنازع سرخیوں میں آیا۔ دراصل اس میچ کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا  تاہم آئی سی سی نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:ہندوستان اورآسٹریلیا کی خواتین کے میچ میں ۷۸۱؍رن بنے

پاکستان کو ایک اور جھٹکا 
اب سپر فور میچ سے قبل پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ آئی سی سی نے ایک بار پھر اینڈی پائی کرافٹ کو  ہند پاک  میچ کے لیے میچ ریفری مقرر کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ اس بار بھی میدان میں موجود ہوں گے۔
 اشون کا بیان
سابق ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے اس تنازع پر پاکستان کی سرزنش کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل ’آش کی بات‘ پر اشون نے کہا کہ ’’اینڈی پائی کرافٹ نے کھلاڑیوں کو شرمناک منظر سے بچایا۔ ہندوستان نے پہلے ہی ریفری کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد جب پاکستان میچ ہار گیا تو شکایت کرنے کا کیا فائدہ؟ ‘‘ اشون نے یہ بھی واضح کیا کہ ریفری کا کام کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ کوئی اسکول ٹیچر یا پرنسپل نہیں ہے جو جا کر کہہ سکے، `ہاتھ ملاؤ!  اس میں پائی کرافٹ کا کوئی قصور نہیں ہے۔‘‘
 آئی سی سی کا واضح موقف
آئی سی سی نے بھی پائی کرافٹ کی حمایت کی ہے۔  کرکٹ ادارے  نے واضح طور پر کہا کہ ریفری نے `اسپرٹ آف دی گیم کی خلاف ورزی نہیں کی اور صرف ان کھلاڑیوں کو پیغام پہنچایا جو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے وینیو منیجر سے آئے تھے۔ پاکستان کے اعتراضات کے باوجود آئی سی سی نے سپر  فورمیچ کے لیے پائی کرافٹ کو ریفری مقرر کر دیا۔ یہ فیصلہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ آئی سی سی کا اپنے ایلیٹ پینل پر اعتماد برقرار ہے اور وہ پی سی بی کے دباؤ کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK