• Wed, 03 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یانک سنر نے یو ایس اوپن میں کمزوری کا مظاہرہ نہیں کیا

Updated: September 02, 2025, 7:01 PM IST | New York

اس سیزن میں یانک سنر نے شاندار فارم کا مظاہرہ کیاہے اور کمزوری کم ہی ظاہر کی ہے۔ یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں ایک موقع پر وہ ڈینس شاپووالوف کے خلاف دباؤ میں نظر آئے، جنہوں نے پہلا سیٹ جیت کر تیسرے سیٹ میں۰۔۳؍ کی برتری حاصل کر لی تھی۔

Yannick Sinner.Photo:INN
یانک سنر۔ تصویر:آئی این این

اس سیزن میں یانک  سنر نے شاندار فارم کا مظاہرہ کیاہے اور کمزوری کم ہی ظاہر کی ہے۔ یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں ایک موقع پر وہ ڈینس شاپووالوف کے خلاف دباؤ میں نظر آئے، جنہوں نے پہلا سیٹ جیت کر تیسرے سیٹ میں۰۔۳؍ کی برتری حاصل کر لی تھی۔ اس کے بعد نمبر وَن  رینک کے اطالوی کھلاڑی نے شاندار واپسی کی اور پیر کو قزاخستان کے۲۳؍ویں سیڈ الیگزینڈر ببلک کو ۱۔۶، ۱۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ یہ ان کا خطاب کے کامیاب دفاع کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔

اٹلی کے کھلاڑی سنر نے کہاکہ مجموعی  طور پر میں بہت خوش ہوں۔ اس سال پہلی بار یہاں نائٹ میچ کھیل رہا ہوں  اور یہ بہت بڑا فرق  پیدا ہوتاہے۔ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آئے اور ہمیں حوصلہ دیا۔ یہ ہم کھلاڑیوں کے لیے بہت خاص موقع ہے۔ یہ سنر کی کسی بھی گرینڈ سلیم میں سب سے بڑی جیت ہے۔ رواں سال کے شروع میں وہ رولا گیروس میں تیسرے راؤنڈ میں جیری لیہیکا کو۰۔۶، ۱۔۶، ۲۔۶؍سے شکست دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:شارجہ میں ایک ہی میچ میں ۲؍ ریکارڈس بنے

ببلک نے آرتھر ایش اسٹیڈیم پر کھیلتے ہوئے اس سے پہلے تک تین راؤنڈز میں ایک بھی سروس گیم نہیں ہارا تھا، لیکن سنر نے آغاز ہی میں دو ریٹرن گیم جیت لئے اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے اپنے حریف کی سروس آٹھ مرتبہ توڑی اور صرف ایک بریک پوائنٹ کا سامنا کیا اور محض ایک گھنٹہ۲۱؍ منٹ میں میچ جیت لیا۔ یہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سب سے مختصر وقت میں ختم ہونے والا مردوں کا سنگلز میچ تھا۔
سنر نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہمارے درمیان کچھ سخت مقابلے ہوئے ہیں، خاص طور پر اس سال۔ انہوں نے مجھے مبارکباد دی اور نیک خواہشات دیں۔ ان کا پچھلا میچ بہت مشکل تھا، ۵؍ سیٹ کھیلے اور دیر سے ختم ہوا۔ آج وہ اپنی عام کارکردگی کے مطابق سروس نہیں کر پائے تو میں نے ہر سیٹ میں ان کی سروس جلدی توڑ دی، جس سے میرا اعتماد بڑھا۔  یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی گرینڈ سلیم کے مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں صرف اطالوی کھلاڑی ہوں۔ سنر کا مقابلہ اب۱۰؍ویں سیڈ لورینزو موسیٹی سے ہوگا  اور ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں سنر  ۰۔۲؍ سے آگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK