Inquilab Logo Happiest Places to Work

پتھیرانا اور ہسرنگا نے ایس ایل سی کو ابھی تک فٹنیس ٹیسٹ نہیں دیا

Updated: April 07, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے تصدیق کی ہے کہ متھیشا پتھیرانا اور وانیندو ہسرنگا ان ۱۵؍ سری لنکائی کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے ابھی تک سینٹرل کانٹریکٹ کے تحت لازمی فٹنیس ٹیسٹ نہیں دیا ہے۔ اس کے علاوہ۶؍ دیگر کھلاڑی ایسے ہیں جو کم از کم ایک بار اس فٹنیس ٹیسٹ میں ناکام ہو چکے ہیں۔

Pathirana.Photo:INN
پتیھرانا ۔ تصویر:آئی این این

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے تصدیق کی ہے کہ متھیشا پتھیرانا اور وانیندو ہسرنگا ان ۱۵؍ سری لنکائی کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے ابھی تک سینٹرل کانٹریکٹ کے تحت لازمی فٹنیس ٹیسٹ نہیں دیا ہے۔ اس کے علاوہ۶؍ دیگر کھلاڑی ایسے ہیں جو کم از کم ایک بار اس فٹنیس ٹیسٹ میں ناکام ہو چکے ہیں۔
کل۴۵؍ کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں سے اب تک صرف ۲۴؍ کھلاڑی ہی یہ ٹیسٹ پاس کر پائے ہیں۔ جن کھلاڑیوں نے ابھی ٹیسٹ نہیں دیا، ان کی وجوہات مختلف ہیں۔ کچھ زخمی ہیں جبکہ کچھ کو لاجسٹک مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم، سب کی توجہ ہسرنگا اور پتھیرانا پر مرکوز ہے کیونکہ دونوں کو آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں کھیلنا ہے۔ ہسرنگا  لکھنؤ سپر جائنٹس   اور  پتھیراناکولکاتا نائٹ  رائیڈرز  کا حصہ ہیں۔ اس لیے ان کی فٹنیس اور ٹیسٹ کلیئر ہونا بہت اہم ہے کیونکہ اس کا براہِ راست اثر ان کے آئی پی ایل اور بین الاقوامی کرکٹ شیڈول پر پڑ سکتا ہے۔
ہسرنگا کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔ ایس ایل سی کے ایک ذرائع نے بتایاکہ ’’ہسرنگا نے ابھی تک نو آبجکشن سرٹیفکیٹ(این او سی )  کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔۲۸؍ سالہ لیگ اسپنر کو فروری میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میچ کے دوران بائیں ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ آیا تھا۔ اب تک واضح نہیں ہے کہ وہ اپنا فٹنیس ٹیسٹ کب دیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:کیا نورا فتحی فیفا ۲۰۲۶ء میں پرفارم کریں گی؟


 پتھیرانا بھی اسی ٹورنامنٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ان کی پنڈلی کی پٹھوں میں کھنچاؤ آیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے نیٹس میں بولنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کھلاڑی کے قریبی ذرائع کو امید ہے کہ وہ اپریل کے وسط تک آئی پی ایل کھیلنے ہندوستان پہنچ جائیں گے۔ تاہم، سری لنکا کرکٹ کے لازمی فٹنیس ٹیسٹ کے لیے ابھی تک کوئی سرکاری تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے، البتہ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ٹیسٹ اگلے ہفتے ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تہران میں شریف یونیورسٹی پر امریکی-اسرائیلی حملہ، عالمی سطح پرغم و غصے میں اضافہ


ایس ایل سی نے اپنے فٹنیس کلچر میں بڑا تبدیلی کی ہے اور اسے گھریلو نیشنل سپر لیگ تک بھی نافذ کر دیا ہے، جس کی شروعات پیر سے ہوئی۔اس ٹورنامنٹ کے لیے فٹنیس ٹیسٹ کے قوانین تھوڑے کم سخت ہیں۔ کھلاڑیوں کو صرف ۲؍ کلومیٹر دوڑنا ہوتا ہے اور ایک ’’اسکِن فولڈ ٹیسٹ‘‘دینا ہوتا ہے۔ اس میں کوئی پوائنٹس نہیں دیے جاتے۔ کھلاڑیوں کو صرف کم از کم مقررہ معیار کو عبور کرنا ہوتا ہے۔ جبکہ  سینٹرل کانٹریکٹ والے کھلاڑیوں کے لیے۲۰؍ میٹر سپرنٹ،  ایجیلیٹی ٹیسٹ اور’’کاؤنٹر موومنٹ جمپ‘‘ جیسے ٹیسٹ شامل ہوتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK