ایک روزہ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دریں اثناء تقریب میں کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
EPAPER
Updated: November 06, 2025, 8:21 PM IST | New Delhi
ایک روزہ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دریں اثناء تقریب میں کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
ایک روزہ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دریں اثناء تقریب میں کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ہندوستانی ٹیم وزیر اعظم کی رہائش گاہ، سات لوک کلیان مارگ پہنچی۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اعزازی تقریب کے لیے اپنی آفیشل فارمل ڈریس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے گھر پہنچی ۔بی سی سی آئی کے لوگو والے نیوی بلیو بلیزر اور کریم رنگ کے ٹراؤزر پہنے کھلاڑیوں کے ساتھ بی سی سی آئی کے صدر متھن منہاس اور کوچ امول مجمدار بھی موجود تھے۔ بنگلہ دیش کے خلاف زخمی ہونے والی پرتیکا راول وہیل چیئر پر نظر آئیں۔
عالمی چیمپئن بننے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا اس سے پہلے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ منگل کو خصوصی طیارے کے ذریعے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچی ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال ہوا۔ ٹیم تاج پیلس ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔ ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں اور معاون عملے پر گلاب کی پتیوں کی برسات کی گئی۔ جیمائمہ روڈریگیز، رادھا یادو اور اسنیہا رانا ہوٹل کے اندر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتی ہوئی دکھائی دیں۔
اس سے قبل ہیڈ کوچ امول مجمدار کے ساتھ ٹیم کے اراکین کا ممبئی ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے جاتے وقت سیمی فائنل مقابلے میں زخمی ہونے والی سلامی بلے باز پرتیکا راول بھی وہیل چیئر پر ٹیم کے ساتھ تھیں۔ ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے اپنے تجربات وزیر اعظم کے ساتھ بانٹیں۔ خیال رہے کہ دو دن قبل ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے اس ملاقات کے لیے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:معروف برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم ’سر‘ کے خطاب سے سرفراز
ہندوستانی کھلاڑیوں نے کی بیٹنگ اور بولنگ کی مشق
آسٹریلیا کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کے چوتھے میچ سے ایک دن پہلے، ہندوستانی کھلاڑی بدھ کو بلے بازی اور گیند بازی کی مشق میں مصروف تھے۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور اسپن بولر ورون چکرورتی نے بدھ کو کیرارا میں ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور معاون عملے کی نگرانی میں پریکٹس سیشن کے دوران پریکٹس کی۔ پچھلے دو میچوں میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہنے والے شبھ من گل اور تلک ورما بھی اپنی بلے بازی کی مشق کرتے نظر آئے۔ ہندوستانی ٹیم گزشتہ میچ میں اپنی جیت سے خوش ہے اور جمعرات کے میچ میں جیت حاصل کرنے اور سیریز میں برتری حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی۔