• Mon, 17 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بغیر رونالڈو کے پرتگال نےفیفا ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا

Updated: November 17, 2025, 3:36 PM IST | Lisbon

رونالڈو کو فیفا کی جانب سے پابندی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے اس کی وجہ سے وہ میچ میں شامل نہیں تھے۔ جواؤ نیویس اور برونو فرنانڈیس کی ہیٹ ٹرکس کی بدولت پرتگال نے پورٹو میں آرمینیا کو ۱۔۹؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں اپنی جگہ یقینی کرلی۔

Cristiano Ronaldo.Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

رونالڈو کو فیفا کی جانب سے پابندی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے اس کی وجہ سے وہ میچ میں شامل نہیں تھے۔  جواؤ نیویس اور برونو فرنانڈیس کی ہیٹ ٹرکس کی بدولت پرتگال نے پورٹو میں آرمینیا کو ۱۔۹؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں اپنی جگہ یقینی کرلی۔ 
جواؤ نیویس اور برونو فرنانڈیز کی ہیٹ ٹرکس کی بدولت پرتگال نے پورٹو میں آرمینیا کو ۱۔۹؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں اپنی جگہ یقینی کرلی۔  کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی معطلی کے بعد  پرتگال نے اتوار کو پورٹو میں اپنی نئی فرنٹ لائن کے ساتھ میدان سنبھالا اور فوری طور پر میچ کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ رونالڈو کے بغیر بھی پرتگال کی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ریناٹو ویگا نے ساتویں منٹ میں گول کر کے میزبان ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔

آرمینیا نے کھیل کے ۱۸؍ ویں منٹ میں  برابری کی ، لیکن پرتگال نے فوری طور پر جوابی حملہ کیا اور گونکالو راموس نے ۱۰؍منٹ بعد برتری حاصل کرنے کے لیے گول کیا ، اس کے بعد نیوس کے دو گول اور فرنانڈیز کے ایک اور گول نے رابرٹو مارٹینز کی ٹیم کو ہاف ٹائم پر ۱۔۵؍گول  سے آگے کردیا ۔ وقفے کے بعد پرتگال نے اپنی رفتار برقرار رکھی اور آرمینیا پر دباؤ برقرار رکھا۔ فرنانڈیز نے فنیش کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی، آخر کار نیوس نے اپنی تیسری ہیٹ ٹرک حاصل کی اور فرانسسکو کونسیکاؤ نے اسٹاپ ٹائم میں گول کر کے جیت پر مہر لگا دی۔

یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش: معزول وزیراعظم شیخ حسینہ ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کی مرتکب، سزائے موت

آئرلینڈ نے ہنگری کو۲۔۳؍گول سے شکست دے کر گروپ ایف میں دوسرا مقام حاصل کیا ۔ ٹرائے پارٹ نے اسٹاپ پیج ٹائم میں جیتنے والے گول کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔  ارلنگ ہالینڈ نے اٹلی کے خلاف ناروے کی ۱۔۴؍گول  سے جیت میں دو گول کر کے۱۹۹۸ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ تاہم  اٹلی پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے ۔  اسرائیل نے مالدووا کو ۱۔۴؍ سے شکست دے دی ۔گروپ ڈی میں یوکرین نے اولیکسینڈر زوبکوو اور اولیکسی ہٹسولیاک کے گول کی بدولت آئس لینڈ کو  صفر۔۲؍ سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنائی جبکہ فرانس نے آذربائیجان کو  ۱۔۳؍گول سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:امریکی صدر ٹرمپ وینزویلا میں جلد فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں!

انگلینڈ نے البانیہ کو  صفر۔۲؍ سے شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔ سربیا نے  دوسرے ہاف میں الیگزینڈر کٹئی اور الیگزینڈر اسٹینکووچ کے گول سے لاتیویا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK