• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی بدولت پرتگال کی اسکاٹ لینڈ پر فتح

Updated: September 10, 2024, 11:20 AM IST | Agency | London

اسٹار کھلاڑی نےاسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے آخری لمحات میں گول کرکے ٹیم کو ایک کے مقابلے۲؍گول سے فاتح بنایا۔

Cristiano Ronaldo. Photo: INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر : آئی این این

 اسٹا ر کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ۳۹؍سال کے ہونے کے باوجود پرتگال کے لئے کیوں اہم ہیں۔ اسٹار اسٹرائیکر نے ہاف ٹائم کے بعد متبادل کے طور پر میدان میں آئے اور۸۸؍ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں اسکاٹ لینڈ کو۱۔ ۲؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ 
بین الاقوامی فٹبال میں یہ رونالڈو کا۱۳۲؍ واں گول تھا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ یورپی چمپئن شپ کے ۵؍ میچوں میں رونالڈو کوئی گول نہیں کر سکے تھے لیکن پرتگال کے کوچ رابرٹ مارٹینز نے اس لیجنڈ کھلاڑی پر بھروسہ کیا اور ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہو رہا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ جمعرات کو کروشیا کے خلاف۱۔ ۲؍ سے کامیابی میں بھی رونالڈو نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے کلب اور ملک کیلئے مجموعی طور پر اپنے کریئر کا۹۰۰؍ واں گول کیاتھا۔ رونالڈو عالمی سطح پر آل ٹائم ٹاپ اسکورر میں سرفہرست ہیں۔ 
 اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے جارحانہ شروعات کی تھی۔ اس کے کھلاڑی ایس میک ٹامی نے نے ٹیم کا پہلا گول ۷؍ویں منٹ میں کیا۔ گول کرنے میں ان کی مدد کے میک لین نے کی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں پرتگال کے کھلاڑیوں نے جوابی حملہ شروع کیا اور اس کا فائدہ ۵۴؍ ویں منٹ میں ہوا۔ برونو فرنانڈیس نے آر لیوآؤ کی مدد سے ٹیم کیلئے برابری کا گول کیا۔ میچ ڈرا کی طرف بڑھ رہا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کرکے اسے اپنی ٹیم کے حق میں کردیا۔ رونالڈو نے ۸۸؍ویں منٹ میں این مینڈیس کی مدد سے ٹیم کیلئے فیصلہ کن گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK