ذوالقر سلمان کی سپر ہٹ فلم ’’لکی بھاسکر‘‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ فلم کے ہدایت کار وینکی اٹلوری نے تصدیق کی ہے کہ ’’لکی بھاسکر ۲‘‘ ضرور بنے گی، تاہم اس کے لیے شائقین کو کچھ سال انتظار کرنا پڑے گا۔
EPAPER
Updated: July 31, 2026, 5:05 PM IST | Mumbai
ذوالقر سلمان کی سپر ہٹ فلم ’’لکی بھاسکر‘‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ فلم کے ہدایت کار وینکی اٹلوری نے تصدیق کی ہے کہ ’’لکی بھاسکر ۲‘‘ ضرور بنے گی، تاہم اس کے لیے شائقین کو کچھ سال انتظار کرنا پڑے گا۔
ذوالقر سلمان کی سپر ہٹ فلم ’’لکی بھاسکر‘‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ فلم کے ہدایت کار وینکی اٹلوری نے تصدیق کی ہے کہ ’’لکی بھاسکر ۲‘‘ ضرور بنے گی، تاہم اس کے لیے شائقین کو کچھ سال انتظار کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’رامائن‘‘ کا ٹریلر جاری، رنبیر کپور اور یش کے درمیان حق اور باطل کی جنگ
اپنی نئی فلم ’’وشواناتھ اینڈ سنز‘‘ کی تشہیر کے دوران وینکی اٹلوری نے کہا کہ ’’فلم ’’لکی بھاسکر‘‘ کا سیکوئل ان کے لیے ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ پہلی فلم کو غیرمعمولی کامیابی ملی تھی اور ناظرین کی توقعات بھی بہت بلند ہیں۔ ہدایتکار کے مطابق وہ سیکوئل پر جلد بازی میں کام نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسکرپٹ پر پوری توجہ دینا چاہتے ہیں تاکہ نئی فلم پہلی سے بھی زیادہ مضبوط اور معیاری ہو۔ اسی لیے ’’لکی بھاسکر ۲‘‘ کی شوٹنگ شروع ہونے میں تقریباً دو سال لگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
’’لکی بھاسکر‘‘ ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوئی تھی اور ذوالقر سلمان اور میناکشی چودھری کی اداکاری کو ناظرین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا تھا۔ فلم کی کامیابی کے بعد ہی اس کے سیکوئل کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں، جن کی اب باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔ وینکی اٹلوری اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’وشواناتھ اینڈ سنز‘‘ میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد وہ ’’لکی بھاسکر ۲‘‘ پر باقاعدہ کام شروع کریں گے۔