قومی ٹیم میں واپسی کی کوشش کر رہے نوجوان ہندوستانی بلے باز پرتھوی شا نے پیر کو چنڈی گڑھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری بنائی۔
EPAPER
Updated: October 27, 2025, 6:30 PM IST | Mumbai
قومی ٹیم میں واپسی کی کوشش کر رہے نوجوان ہندوستانی بلے باز پرتھوی شا نے پیر کو چنڈی گڑھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری بنائی۔
قومی ٹیم میں واپسی کی کوشش کر رہے نوجوان ہندوستانی بلے باز پرتھوی شا نے پیر کو چنڈی گڑھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری بنائی۔ پہلی اننگز میں ۸؍ رن بنا کر آؤٹ ہونے والے شا نے اپنی بیٹنگ کا انداز جارحانہ رکھتے ہوئے چندی گڑھ کے گیند بازوں پر شروع ہی سے حملہ کیا، انہوں نے اپنی اننگز کو تیز کرتے ہوئے صرف۷۲؍ گیندوں پر۱۷؍ چوکے لگا کرسنچری بنائی، جو مہاراشٹر کے لیے ان کی پہلی سنچری تھی۔
شا نے اپنی جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ۱۴۱؍ گیندوں میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کی، جو پلیٹ گروپ میچوں کو چھوڑ کر رنجی ٹرافی کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری تھی۔ اس سے قبل روی شاستری نے صرف ۱۲۳؍ گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔ شا ۲۰۰؍ سے کم گیندوں میں دو فرسٹ کلاس ڈبل سنچریاں بنانے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ وریندر سہواگ نے ہندوستان کے لیے یہ کارنامہ سب سے زیادہ ۳؍ مرتبہ انجام دیا ہے۔ شا نے ۱۵۶؍ گیندوں پر ۲۹؍چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے ۲۲۲؍رن بنائے۔ انہیں ۵۱؍ویں اوور میں ارجن آزاد نے آؤٹ کیا۔
آیوش ڈوسیجا اور یش دھول کی نصف سنچریوں کی بدولت دہلی کی پوزیشن بہتر
ہماچل پردیش کو پہلی اننگز میں ۲۹۷؍ رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد، دہلی نے آیوش ڈوسیجا (ناٹ آؤٹ ۶۲) اور یش دھول (۷۰) کی نصف سنچریوں کی بدولت رنجی ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے تیسرے دن پیر کو اسٹمپ تک ۴؍ وکٹ پر ۱۹۶؍ رنزبنا لیے اس طرح اس کی برتری ۳۲۹؍ رنز ہو گئی ہے۔ہماچل پردیش نے کل ۳؍ وکٹ پر ۱۶۵؍ رنز سے کھیل دوبارہ شروع کیا۔ ہماچل پردیش کی چوتھی وکٹ صبح کے سیشن میں گری جب ایکانت سین ۵؍ رن پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد نودیپ سینی نے پکھراج مان (۲۳؍رن) کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا نے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے نئے آسیان کپ کا اعلان کر دیا
مینک ڈاگر (۲۸)، مکل نیگی (۱۴) اور ارپت گلیریا ۴؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آکاش وششت نے ۶۲؍ رنز بنائے جس میں ۶؍ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سدھانت شرما نے ۹۲؍ویں اوور کی چوتھی گیند پر ویبھو اروڑہ کو۱۳؍رن پر آؤٹ کر کے ہماچل پردیش کی پہلی اننگز۲۹۷؍رن پر سمیٹ دی۔ دہلی کے لیے نودیپ سینی نے ۳؍ اور منی گریوال نے ۲؍ وکٹ لیے۔ سدھانت شرما، آیوش بدونی اور سمیت ماتھر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کی شروعات خراب رہی، دوسرے ہی اوور میں سنت ساگوان (ایک) کو گنوا دیا۔ کپتان آیوش بدونی ۱۴؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دہلی کا تیسرا وکٹ ۵۳؍رن کے اسکور پر ارپت رانا (۲۷؍رن) کی صورت میں گرا، تینوں بلے بازوں کو مکل نیگی نے آؤٹ کیا۔ ایسی نازک صورتحال میں آیوش ڈوسیجا اور یش دھول کی جوڑی نے نہ صرف اننگز کو آگے بڑھایا بلکہ تیزی سے رنز بھی بنائے۔ ویبھو اروڑہ نے۲۹؍ویں اوور میں یش دھول کو آؤٹ کرکے دہلی کو چوتھا وکٹ دلایا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر دہلی نے چار وکٹ پر ۱۹۶؍ رنز بنائے تھے اور اسے مجموعی طور پر۳۲۹؍ رنز کی برتری حاصل تھی۔