عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا کا ماننا ہے کہ انعامی رقم سے متعلق جاری تنازع کے سبب کھلاڑی ’کسی نہ کسی وقت‘ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 06, 2026, 6:14 PM IST | Paris
عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا کا ماننا ہے کہ انعامی رقم سے متعلق جاری تنازع کے سبب کھلاڑی ’کسی نہ کسی وقت‘ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔
عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا کا ماننا ہے کہ انعامی رقم سے متعلق جاری تنازع کے سبب کھلاڑی ’کسی نہ کسی وقت‘ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔بیلاروس کی اسٹار کھلاڑی نے کہا کہ ’’اپنے حق کے لیے لڑنے کا یہی واحد طریقہ ہوگا۔ شو ہماری وجہ سے ہے، ہمارے بغیر نہ ٹورنامنٹ ہوگا اور نہ ہی تفریح۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسا حل نکل آئے گا جس سے تمام فریق مطمئن ہوں۔
Aryna Sabalenka 💬
— 👑 Aryna Sabalenka 🐯 Daily (@SabalenkaDaily) May 5, 2026
"At some point, we will boycott the Grand Slam tournaments. I think it`s the only way to defend our rights.
The sport exists because of us. Without tennis players, there would be no tournaments. We deserve to be paid better." pic.twitter.com/lqWBZoxOOl
سبالینکا کے مطابق موجودہ دور میں خواتین کھلاڑی آسانی سے متحد ہو سکتی ہیں اور اپنے حقوق کے لیے مضبوط موقف اختیار کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے، وہ درست نہیں۔ عالمی نمبر چار کوکو گاف نے بھی کہا کہ اگر تمام کھلاڑی متحد ہوں تو وہ ’سو فیصد‘ گرینڈ سلیم بائیکاٹ کی حمایت کر سکتی ہیں۔ تاہم عالمی نمبر تین ایگا سواتیک نے انعامی رقم بڑھانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بائیکاٹ ’کچھ زیادہ‘ بڑا قدم ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:سیامی کھیر آئی پی ایل کے لیے کھیل نقاد کا رول بھی ادا کررہی ہیں
برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے واضح کیا کہ وہ کسی بائیکاٹ کا حصہ نہیں بنیں گی، جبکہ عالمی نمبر دو ایلینا رائباکینا نے کہا کہ اگر اکثریت بائیکاٹ کا فیصلہ کرتی ہے تو وہ بھی ساتھ دیں گی۔ سواتیک نے کہا کہ وہ بائیکاٹ کے بجائے گرینڈ سلیم منتظمین کے ساتھ مسلسل بات چیت اور مذاکرات کو ترجیح دیں گی۔ ان کے مطابق کھلاڑی انفرادی حیثیت میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں، اس لیے اجتماعی بائیکاٹ پر عمل درآمد آسان نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کا فائنل بنگلورو کے بجائے احمد آباد میں ہوگا
عالمی نمبر پانچ جیسیکا پیگولا نے بھی کھلاڑیوں کی مہم کی کھل کر حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی صرف وہی مانگ رہے ہیں جس کے وہ حق دار ہیں اور اگر مرد و خواتین کھلاڑی ایک ساتھ کھڑے ہوں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں۔ واضح رہے کہ پیر کو کئی بڑے کھلاڑیوں نے اس سال کے فرینچ اوپن میں انعامی رقم کے معاملے پر ’گہری مایوسی‘ کا اظہار کیا تھا۔