Inquilab Logo Happiest Places to Work

راہل گاندھی کی اپیل’’ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، امن و امان قائم رکھیں‘‘

Updated: March 20, 2026, 11:47 AM IST | New Delhi

دہلی کے اُتم نگر میں فرقہ وارانہ صف بندی کی کوششوں پر شدید تنقید کی ، بی جے پی کو نشانہ بنایا ، کہا کہ لوگوں نے تشدد کی بھاری قیمت چکائی ہے ، اب بہت ہو گیا ۔

Rahul Gandhi. Photo: INN
راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این

دہلی کے اتم نگر میں ہونے والے ترون قتل معاملہ میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے  لیڈرراہل گاندھی نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتم نگر کے لوگوں نے تشدد کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ ایک طرف جوان لڑکے ترون کی جان چلی گئی، دوسری طرف ایک پورا خاندان ظلم و ستم کا سامنا کر رہا ہے۔ انہیں مزید خون خرابہ نہیں چا ہئے۔ خون خرابہ صرف بی جے پی اور اس کا ایکو سسٹم چاہتا ہے، جو نفرت کے توے پر تشدد کی روٹی سینکنے کے ہر موقع کا فائدہ اٹھاتا ہے۔کانگریس لیڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مزید لکھا کہ ’’بی جے پی کا ایکو سسٹم چاہتا ہے کہ   ملک ہندو-مسلمان میں الجھا رہے، تاکہ لوگ یہ نہ پوچھ سکیں کہ آخر وزیر اعظم ملک کا دفاع، توانائی کی حفاظت اور اسٹریٹجک خودمختاری کو امریکہ کے حوالے کرنے پر کیوں مجبور ہیں۔ اسی لیے دن دہاڑے ملک کی راجدھانی میں پھر سے فسادات جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے دہلی والوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دہلی والوں سے گزارش ہے کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، ملک کی طاقت ہماری وحدت، بھائی چارے اور محبت میں ہے۔ جوڑو جوڑو، بھارت جوڑو۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم مودی: فرانس، عمان اور کئی ممالک کے لیڈروں سے مشرق وسطیٰ پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ اسی معاملے میں گزشتہ روز کانگریس رکن پارلیمنٹ محمد جاوید اور اپوزیشن پارٹیوں کے کچھ دیگر اراکین پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک خط لکھا تھا۔ اس میں مذکور تھا کہ مسلم طبقہ کو دی جا رہی دھمکیوں کے پیش نظر فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے خط میں یہ بھی لکھا کہ ’’میں اتم نگر میں پریشان کرنے والے واقعات کے بارے میں گہری تشویش اور فوری ضرورت کے احساس کے ساتھ لکھ رہا ہوں، جہاں مسلم طبقہ کے لوگوں کو کھلی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔‘‘رکن پارلیمنٹ محمد جاوید کے مطابق لوگوں کو ملنے والی دھمکیوں، اشتعال انگیز نعروں اور نفرت انگیز مواد نے ایسا ماحول بنا دیا ہے جہاں شہریوں کا ایک طبقہ راجدھانی میں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے۔ پولیس کا ناکافی ردعمل بھی اتنا ہی پریشان کرنے والا ہے۔ جب دھمکیاں اس قدر کھلے عام دی جا رہی ہواں اور پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ ہو رہی ہو تو قانون کی حکمرانی پر عوام کا اعتماد کم ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK