Inquilab Logo Happiest Places to Work

راجیو شکلا اگلے ماہ بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر راجر بنی کی جگہ لیں گے

Updated: June 02, 2025, 4:12 PM IST | New Delhi

راجیو شکلا ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے اگلے صدر بننے والے ہیں۔ شکلا ابھی ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر ہیں۔ وہ اگلے تین مہینوں کیلئے عبوری صدر بنیں گے۔

Rajeev Shukla. Photo: INN.
راجیو شکلا۔ تصویر: آئی این این۔

راجیو شکلا ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے اگلے صدر بننے والے ہیں۔ اس وقت راجر بنّی اس عہدے پر مامور ہیں لیکن وہ جلد ہی یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔ دراصل ان کی عمر بی سی سی آئی کے ضابطوں کے حساب سے زیادہ ہو رہی ہے۔ شکلا ابھی ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر ہیں۔ وہ اگلے تین مہینوں کیلئے عبوری صدر بنیں گے۔ راجر بنّی۱۹۸۳ء کی عالمی کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ۱۹؍ جولائی کو۷۰؍ کی عمر پار کر جائیں گے۔ اس طرح وہ بی سی سی آئی کے ضابطوں کے مطابق طے عمر حد کو عبور کر جائیں گے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس خالی عہدہ کو بھرنے کیلئے راجیو شکلا صدر کے طور پر کام کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اشرف حکیمی نے پی ایس جی کی فتح کی راہ ہموار کی

’انڈیا ٹودے‘ کی رپورٹ کے مطابق راجیو شکلا صدر کے طور پر کام کریں گے۔ جب تک کہ کوئی نیا شخص اس عہدہ کیلئے منتخب نہیں کر لیا جاتا۔ ‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ راجیو شکلا کچھ وقت کیلئے ہی صدر رہیں گے۔ بی سی سی آئی جلد ہی نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔ راجیو شکلا کو کرکٹ انتظامیہ کا اچھا تجربہ ہے۔ وہ پہلے بھی کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ اس لئے ان سے امید ہے کہ وہ عبوری صدر کے طور پر بی سی سی آئی کو اچھی طرح سے چلائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹیسٹ سیریز سے پہلے نائر نے جوش و خروش دکھایا

راجیو شکلا۲۰۲۰ء سے بی سی سی آئی کے نائب صدر ہیں۔ وہ۲۰۱۷ء تک اتر پردیش کرکٹ اسو سی ایشن (یو پی سی اے) کے سکریٹری بھی تھے۔ اس کے علاوہ۲۰۱۸ء تک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ راجر بنّی۲۰۲۲ء میں بی سی سی آئی کے صدر بنے تھے۔ انہوں نے سورو گنگولی کی جگہ لی تھی۔ بنّی ایک بہترین گیندباز تھے۔ انہوں نے ہندوستان کیلئے۲۷؍ ٹیسٹ اور۷۲؍ یک روزہ مقابلے کھیلے ہیں اس میں انہوں نے کل۱۲۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ ۱۹۸۳ء کی عالمی کپ جیت میں ان کا اہم کردار تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ۱۸؍ وکٹ لئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK