ممبئی نے یہاں منگل کو ایلیٹ گروپ’ ڈی‘ کے مقابلے کے تیسرے ہی دن چندی گڑھ کو ایک اننگز اور ۱۵۵؍ رنوں کے بڑے فرق سے ہرا کر اپنی رنجی ٹرافی مہم کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کیا، جس میں بونس پوائنٹ بھی شامل ہے۔
EPAPER
Updated: October 14, 2026, 1:45 PM IST | Agency | Mumbai
ممبئی نے یہاں منگل کو ایلیٹ گروپ’ ڈی‘ کے مقابلے کے تیسرے ہی دن چندی گڑھ کو ایک اننگز اور ۱۵۵؍ رنوں کے بڑے فرق سے ہرا کر اپنی رنجی ٹرافی مہم کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کیا، جس میں بونس پوائنٹ بھی شامل ہے۔
ممبئی نے یہاں منگل کو ایلیٹ گروپ’ ڈی‘ کے مقابلے کے تیسرے ہی دن چندی گڑھ کو ایک اننگز اور ۱۵۵؍ رنوں کے بڑے فرق سے ہرا کر اپنی رنجی ٹرافی مہم کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کیا، جس میں بونس پوائنٹ بھی شامل ہے۔ سیزن کے پہلے میچ کے دوسرے دن چندی گڑھ کی ٹیم کو محض ۷۸؍ رنوں پر آؤٹ کرنے کے بعد ممبئی کے گیند بازوں نے یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم پر مکمل غلبہ برقرار رکھا۔ممبئی نے پہلی اننگز میں۴۲۹؍رن بنائے تھے۔ممبئی نے پہلی اننگز میں ۳۵۱؍ رنوں کی بڑی برتری حاصل کرنے کے بعد مہمان ٹیم کو فالو آن دے دیا۔
دوسری اننگز میں بھی ممبئی کے گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چندی گڑھ کو ۵۲ء۱؍اوورز میں ۱۹۶؍رنوں پر سمیٹ کر بڑی کامیابی حاصل کی۔ ممبئی کیلئے دوسری اننگز میں شمس ملانی نے۶۹؍رن دے کر ۳؍وکٹیں حاصل کیں جبکہ تنوش کوٹیان نے۳۰؍رنوں کے عوض ۳؍ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ ممبئی نے اپنی پہلی اننگز میں۴۲۹؍ رنوں کا بڑا اسکور بنایا تھا، جس میں مشیر خان نے ۶۵؍اور کپتان سدھیش لاڈ نے شاندار ۸۶؍ رنوں کا تعاون دیا تھا۔ ممبئی کو کوٹیان (۵۸) اور موہت اوستھی (۵۶؍ ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریوں سے بھی زبردست تقویت ملی تھی۔
اتر پردیش نے بہار کو اننگز سے ہرایا
اتر پردیش کے کارتک یادو اور کرن شرما نے بہار کو اننگز کی شکست سے دوچار کرنے کیلئے ایک جال بُنا۔ دونوں نے پہلی اننگز میں ۸؍ اور دوسری اننگز میں ۵؍ وکٹیں بانٹیںجبکہ لیگ اسپنر ذیشان انصاری نے ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھئے: افغان ٹیم کے کپتان رحمت شاہ نے ریکارڈ قائم کیا
اتر پردیش نے بہار کو شکست دی
اتر پردیش کے کارتک یادو اور کرن شرما نے بہار کو اننگز کی شکست سے دوچار کرنے کے لیے ایک جال بُنا۔ دونوں نے پہلی اننگز میں آٹھ اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں بانٹیں، جبکہ لیگ اسپنر ذیشان انصاری نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
محمد سراج کی کپتانی میں حیدرآباد کی تریپورہ کے خلاف شاندار کامیابی
ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سراج نے رنجی ٹرافی کے گروپ’ بی‘ کے افتتاحی میچ میں حیدرآباد کو تریپورہ کے خلاف بڑی فتح دلائی۔ محمدسراج کو ابتدائی ۲؍ میچوں کیلئے حیدرآباد کا کپتان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کے جم خانہ گراؤنڈ پر ٹیم کو ایک اننگز اور ۴۰؍ رنوں سے شاندار فتح دلانے میں مدد کی۔سراج نے دوسری اننگز میں ۲؍ وکٹیں حاصل کیں جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر تنائے تیاگراجن نے ۶؍ وکٹیں لے کر تریپورہ کی ٹیم کو ۱۲۰؍ رنوں پر ڈھیر کر دیا۔تنائے میچ کے اسٹار گیندباز رہے۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر ۹؍ وکٹیں حاصل کیں، جن میں پہلی اننگز کی ۳؍ وکٹیں بھی شامل تھیں۔ ان کے ساتھی بائیں ہاتھ کے اسپنر انیکیت ریڈی نے پہلی اننگز میں ۵؍ وکٹیں لیں، جس کی وجہ سے تریپورہ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۱۳۴؍رنوں پر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں حیدرآباد کے بلے بازوں نے اچھا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کو ٹاپ آرڈر اور پھرلوورمڈل آرڈر کی جانب سے اہم تعاون ملا۔اوپنر تنمئے اگروال نے ۵۴؍رن بنائے جبکہ دوسرے اوپنر ابھی راتھ نے ۳۲؍رن بنائے۔ نمبر ۶؍ پر آنے والے روتھک نے ۱۵۰؍گیندوں میں ۶۱؍رن بنائے اور نمبر ۷؍ پر آنے والے راہل را دیش نے ۴۰؍ رن بنائے۔ حیدرآباد نے پہلی اننگز میں۲۹۴؍ بنائےجو جیت کے لئے کافی ثابت ہوا۔ تریپورہ دوسری اننگز میں۱۲۰؍رن ہی بناسکی۔