راسخ سلام کی تباہ کن بولنگ (۴؍ وکٹیں) اور بھونیشور کمار کے نپے تلے اسپیل (۳؍وکٹیں) کے بعد امپیکٹ پلیئر ورا ٹ کوہلی کی ۴۹؍ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے بدھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: April 16, 2026, 3:23 PM IST | Bengaluru
راسخ سلام کی تباہ کن بولنگ (۴؍ وکٹیں) اور بھونیشور کمار کے نپے تلے اسپیل (۳؍وکٹیں) کے بعد امپیکٹ پلیئر ورا ٹ کوہلی کی ۴۹؍ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے بدھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
راسخ سلام کی تباہ کن بولنگ (۴؍ وکٹیں) اور بھونیشور کمار کے نپے تلے اسپیل (۳؍وکٹیں) کے بعد امپیکٹ پلیئر ورا ٹ کوہلی کی ۴۹؍ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے بدھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئی پی ایل ۲۰۲۶ ءکے اس۲۳؍ ویں مقابلے میں آر سی بی نے محض۱ء۱۵؍ اوورز میں ہدف حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی جیت درج کی اور پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
۱۴۷؍ رنز کے تعاقب میں آر سی بی کا آغاز اچھا نہ تھا اور فل سالٹ (۷؍رن) دوسرے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ تاہم، وراٹ کوہلی نے دیودت پڈیکل کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے ۵۷؍ رنز جوڑے۔ کوہلی نے۳۴؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۴۹؍رنز بنائے، وہ محض ایک رن سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔
2️⃣ points bagged. 🫡
— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) April 15, 2026
🔝 of the table secured. 📈
Dominant show through and through. 🔥
Perfect end to a Wednesday. Our boys will be back at the same place & same time in 3️⃣ days time, 12th Man Army! ❤️#PlayBold #ನಮ್ಮRCB #IPL2026 #RCBvLSG pic.twitter.com/utFzuocNiq
مڈل اوورز میں کپتان رجت پاٹیدار (۲۷؍ رنز، ۱۳؍ گیندیں) اور جتیش شرما (۲۳؍ رنز، ۹؍ گیندیں) نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے میچ لکھنؤ کے ہاتھوں سے چھین لیا۔ اگرچہ پرنس یادو نے تین وکٹیں لے کر واپسی کی کوشش کی، لیکن ٹم ڈیوڈ اور روماریو شیفرڈ نے (۱۴۔۱۴؍رنز ناٹ آؤٹ) مزید کسی نقصان کے بغیر میچ ۲۹؍ گیندیں پہلے ہی ختم کر دیا۔
اس سے قبل، ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے والی لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم آر سی بی کے بالرز راسخ سلام کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ۱۴۶؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لکھنؤ کے ۸؍بلے باز ڈبل فگر (دہائی کے ہندسے) تک بھی نہ پہنچ سکے۔مچل مارش (۴۰؍رن ) اور ایڈن مارکرم (۱۲؍رن ) نے ۳۲؍ رنز کا آغاز فراہم کیا، لیکن راسخ سلام نے اس شراکت کو توڑتے ہی تباہی مچا دی۔
یہ بھی پڑھئےْٹائم میگزین کی بااثر افراد کی فہرست میں سندر پچائی، رنبیر کپور اور وکاس کھنہ شامل
کپتان رشبھ پنت بدقسمتی سے زخمی ہو کر ریٹائر ہرٹ ہو گئے، جبکہ نکولس پورن (ایک) اور عبدالصمد (صفر) بری طرح ناکام رہے۔ آیوش بدونی اور مکل چودھری نے ۳۸۔۳۸؍ رنز بنا کر ٹیم کو کسی حد تک سنبھالا، لیکن سلام نے مکل کو بولڈ کر کے اننگز کا خاتمہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’دُھرندھر ۲‘‘ سے بھی بڑی بلاک بسٹر نکلی ۱۰؍ کروڑ کے بجٹ والی فلم ’’واجھا۲‘‘
آر سی بی کی جانب سے راسخ سلام سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے ۲۴؍ رنز دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کیں۔ سینئر باؤلر بھونیشور کمار نے ۲۷؍ رنز کے عوض۳؍ شکار کیے۔ کرونال پانڈیا نے دو اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس بڑی جیت کے ساتھ آر سی بی کا نیٹ رن ریٹ بھی کافی بہتر ہو گیا ہے، جو ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں ان کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔