Inquilab Logo Happiest Places to Work

فتح کے ساتھ آر سی بی پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست

Updated: May 14, 2026, 2:57 PM IST | Raipur

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے۵۷؍ویں میچ میں بدھ کو رائل چیلنجرز بنگلورو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Royal Team.Photo:X
رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم۔ تصویر:ایکس

آئی پی ایل  ۲۰۲۶ء کے۵۷؍ویں میچ میں بدھ کو رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
یہ اس سیزن میں آر سی بی کی آٹھویں جیت تھی اور اب ٹیم کے ۱۲؍ میچوں میں ۱۶؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ آر سی بی کی اس کامیابی سے گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کو نقصان ہوا ہے اور وہ دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ اگرچہ جی ٹی کے بھی آر سی بی کے برابر۱۶؍ پوائنٹس ہیں، لیکن رائل چیلنجرز بنگلورو (+1.053) کا نیٹ رن ریٹ گجرات ٹائٹنز (+0.551) سے بہتر ہے۔
سن رائزرز حیدرآباد ۱۲؍ میچوں میں ۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پنجاب کنگز ۱۱؍ میچوں میں ۱۳؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) ۱۱؍ میچوں میں ۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور راجستھان رائلز اتنے ہی میچوں میں ۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ دہلی کیپیٹلز ۱۲؍ میچوں میں ۱۰؍ پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر قابض ہے۔وہیں، آر سی بی کے خلاف شکست کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی پلے آف تک رسائی کی راہ مشکل ہو گئی ہے، تاہم ہار کے باوجود کے کے آر۱۱؍ میچوں میں ۹؍ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر برقرار ہے۔ ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مونی رائے طلاق کی خبروں کے درمیان پہلی بار نظر آئیں


 رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کے کے آر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۹۲؍ رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے انگکرش رگھوونشی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ۴۶؍ گیندوں پر ۷؍ چوکوں اور۳؍ چھکوں کی مدد سے۷۱؍ رنز کی عمدہ اننگز کھیلی  جبکہ رنکو سنگھ نے۲۹؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۴۹؍ رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھئے:ایران نے سیاسی اور لاجسٹک خدشات کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کیں


آر سی بی نے ۱۹۳؍ رنز کا ہدف ۱ء۱۹؍اوورز میں ۴؍وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹیم کی طرف سے وراٹ کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ کوہلی ۶۰؍ گیندوں پر ۱۰۵؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے اور ٹیم کو فتح دلائی۔ انہوں نے اپنی اس اننگز میں ۱۱؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے جبکہ دیودت پڈیکل نے ۲۷؍ گیندوں پر۳۹؍ رنز کا تعاون دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK