پی ایس جی نے کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ کو اور ریئل میڈر ڈکلب نے بوروسیا ڈورٹمنڈ فٹبال کلب کو مات دی۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 1:04 PM IST | Agency | New York
پی ایس جی نے کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ کو اور ریئل میڈر ڈکلب نے بوروسیا ڈورٹمنڈ فٹبال کلب کو مات دی۔
ریئل میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) فیفا کلب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مقابلہ کریں گے۔ یورپ کے عظیم فٹبال کلب ریئل میڈرڈ اور پی ایس جی نے سنیچر کو کھیلے جانے والے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچوں میں کامیابی حاصل کر کے فیفا کلب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میچ میں ریئل میڈرڈ نے آخری لمحات میں جدوجہد کرتے ہوئے بوروسیا ڈورٹمنڈ پر۲۔۳؍ سے کامیابی حاصل کی۔ وہیں دوسرے کوارٹر فائنل میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے بائرن میونخ کو۰۔۲؍سے ہرا کر فیفا کلب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ پی ایس جی کی طرف سے ڈیزائر ڈوؤ اور عثمان دیمبیلے نے گول کئے۔
میچ کے بعد عثمان نے دیمبیلے نے کہاکہ ہم نے کوارٹر فائنل میں زبردست کارکردگی پیش کی۔ ہمارے کھلاڑیوں نے بائرن میونح جیسے مضبوط کلب کے خلاف اچھا فٹبال کھیلا۔ انہوں نے کہاکہ اب ہمارا اگلا مقابلہ بھی بہت اہم ہے۔ ریئل کے پاس ایک اچھی ٹیم ہے اور وہ کبھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کائلیان ایمباپے ایک بار پھر پی ایس جی کے سامنے کھیلیں گے۔ پیر س سینٹ جرمین کے اسٹار کھلاڑی اشرف حکیمی نے کہاکہ ہم امریکہ میں فیفا کلب ورلڈ کپ جیتنے کے ارادے سے آئے ہیں اور ہم اپنے ارادے میں کامیاب رہیں گے۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ ریئل کے سامنے شاندار کارکردگی پیش کریں۔
۱۵؍ بار کے یو ای ایف اے چمپئن لیگ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے گونزالو گارسیا اور فرین گارسیا کے پہلے ہاف کے گولز کی بدولت۰۔۲؍ کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد بوروسیا ڈورٹمنڈ کے میکسیمیلین بیئر نے ۹۳؍ویں منٹ میں ایک گول کر کےا سکور ۱۔۲؍گول کر دیا۔ اس کے ایک منٹ بعد کائلیان ایمباپے نے ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا گول کر کے میڈرڈ کی برتری کو مزید بڑھاتے ہوئے فتح یقینی بنا دی۔