پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اسپین کے مشہور فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو چار صفرسے شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ ۲۰۲۵ءکے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
EPAPER
Updated: July 11, 2025, 11:47 AM IST | Agency | New York
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اسپین کے مشہور فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو چار صفرسے شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ ۲۰۲۵ءکے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اسپین کے مشہور فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو چار صفرسے شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ ۲۰۲۵ءکے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب اس کا مقابلہ پہلے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم چیلسی سے ہوگا۔ بدھ کی رات میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پی ایس جی کی جانب سے فابیان روئز نے چھٹے اور ۲۴؍ویں منٹ میں ۲؍ شاندار گول کئے جبکہ عثمان ڈیمبیلے نے نویں منٹ میں ایک گول کیا۔ اس کے علاوہ متبادل کھلاڑی گونسالو راموس نے ۸۷؍ویں منٹ میں گول کر کے پی ایس جی کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی فرانسیسی چمپئن چوتھی بار یہ تاریخی خطاب جیتنے کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ دو خوبصورت گول کرنے والے روئز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
میچ کے آغاز سے ہی ریئل میڈرڈ دباؤ میں نظر آئی اور دفاعی غلطیوں سے کبھی باہر نہیں نکل سکی۔ کوچ ژابی الونسو کو اپنی دفاعی لائن میں تبدیلیاں کرنی پڑیں کیونکہ ڈین ہوئسن معطل تھے اور ٹرینٹ الیگزینڈر زخمی تھے۔ ان کی جگہ آئے رائول آسنسیو کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے ساتھ انتونیو روڈیگر کی مہنگی غلطیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پی ایس جی نے آغاز میں ہی گول کر دئیے۔
میچ کا پہلا گول روئز نے ریئل میڈرڈ کی دفاعی چوک کا فائدہ اٹھا کر کیا۔ اس کے فورابعد ڈیمبیلے نے دوسرا گول کر کے برتری کو دگنا کر دیا۔ ۲۴؍ویں منٹ میں ایک بار پھر روئز نے گول کر کے اسکور تین صفرکر دیا۔ آخر میں راموس کے گول نے پی ایس جی کی جارحانہ صلاحیت کو نمایاں کیا۔