بلجیم کے فارورڈ رومیلو لوکاکو نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں اسپین کو شکست دینے کے لیے ریڈ ڈیولز (بلجیم) کو ایکدم پرفیکٹ گیم (بہترین کھیل) پیش کرنا ہوگا۔
EPAPER
Updated: July 10, 2026, 8:02 PM IST | New York
بلجیم کے فارورڈ رومیلو لوکاکو نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں اسپین کو شکست دینے کے لیے ریڈ ڈیولز (بلجیم) کو ایکدم پرفیکٹ گیم (بہترین کھیل) پیش کرنا ہوگا۔
بلجیم کے فارورڈ رومیلو لوکاکو نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں اسپین کو شکست دینے کے لیے ریڈ ڈیولز (بلجیم) کو ایکدم پرفیکٹ گیم (بہترین کھیل) پیش کرنا ہوگا۔ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سوفی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم مقابلے میں بیلجیم کا سامنا ایک ایسی ہسپانوی ٹیم سے ہے، جس نے ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی گول نہیں کھایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:انگلینڈ نے ہندوستان کو ۹؍ وکٹ سے شکست دی، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل
میچ کی شام پر گفتگو کرتے ہوئے لوکاکو نے کہا’’کل ہمیں بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔ اگر ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنا ہے تو یہ ہمارے لیے ایک اہم پڑاؤ ہے۔ اسپین ایک شاندار ٹیم ہے، جو ۲۰۰۸ء سے ایک ہی طرز کی فٹ بال کھیل رہی ہے اور ان کا اسٹائل سب کے لیے جانا پہچانا ہے۔ ان کی ٹیم میں دونوں طرف بہترین رفتار ہے۔ فیران ٹوریس ٹیم کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں، لیکن ہم بھی پوری طرح تیار ہیں اور ہمارے پاس کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جو ان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔ یہی اصل چیلنج ہے۔‘‘
اس ورلڈ کپ میں لوکاکو کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ رواں سال اپریل میں بلجیم کے منیجر روڈی گارسیا نے کہا تھا کہ طویل عرصے سے ٹیم کے اہم کھلاڑی رہے لوکاکو کا کردار اب تبدیل ہوگا اور وہ ایک امپیکٹ سبسٹی ٹیوٹ (متبادل کھلاڑی) کے طور پر کھیلیں گے۔ یہ فیصلہ ٹیم کے لیے ماسٹر اسٹروک ثابت ہوا۔ لوکاکو نے اس ورلڈ کپ میں اب تک تین گول کیے ہیں، جس میں وہ اہم گول بھی شامل ہے جس کی بدولت بلجیم نے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں سینیگال کو ۲۔۳؍گول سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:’’دیورا‘‘، ’’کرتویہ‘‘ اپنی حدوں کو نہیں چھو سکیں: سیف علی خان کا اعتراف
انہوں نے مزید کہا’’میرے لیے یہ کبھی بھی ذاتی کامیابی کا معاملہ نہیں رہا، بلکہ یہ پوری ٹیم کی جیت کا سوال ہے۔ گزشتہ چند سال سے یہی میری اصل ترجیح رہی ہے اور میں اس لیے کامیاب رہا ہوں کیونکہ میں ہمیشہ اپنے سے پہلے ٹیم کے بارے میں سوچتا ہوں۔ خدا کا کرم ہم پر ہے اور سب کچھ ہمارے حق میں جا رہا ہے۔ ہماری ذہنیت (مائنڈ سیٹ) بہت مثبت ہے۔ ہم جسمانی، ذہنی اور حکمتِ عملی کے لحاظ سے اس بڑے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘‘