Inquilab Logo Happiest Places to Work

روزانہ شکر آمیز سوڈا پینا، معدے کے کینسر کا خطرہ ڈھائی گنا بڑھا دیتا ہے: تحقیق

Updated: August 23, 2026, 3:12 PM IST | Washington

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ سوڈا پینا، معدے کے کینسر کا خطرہ ڈھائی گنا بڑھا دیتا ہے، تاہم یہ براہِ راست وجہ نہیں بلکہ ایک ربط ظاہر کرتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق نے روزانہ شکر آمیز مشروبات اور زیادہ فروکٹوز کے استعمال کو معدے کے کینسر کے ۲؍ا عشاریہ ۴۵؍گنا زیادہ خطرے سے منسلک کیا ہے، تاہم یہ براہِ راست وجہ نہیں بلکہ ایک ربط ظاہر کرتی ہے۔ شکر آمیز مشروبات کا باقاعدہ استعمال معدے کے کینسر کے نمایاں طور پر بڑھتے ہوئے خطرے سے جڑا ہوا ہے، اور محققین کے مطابق یہ پہلی امریکی تحقیق ہے جس نے اس ملک کے باشندوں میں یہ تعلق قائم کیا ہے۔’’گیسٹرو ہیپ ایڈوانسز‘‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں۱۱۲۲۸۴؍شرکاء کے غذائی اور صحت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا، جو دو طویل المدتی امریکی مطالعات ،نرسز ہیلتھ اسٹڈی اور ہیلتھ پروفیشنلز فالو-اپ اسٹڈی کا حصہ تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بڑھتے دام کو قابومیں کرنے کیلئےچینی درآمد کرنے کا اعلان

محققین نے۱۹۸۶ء سے۲۰۲۲ء تک شرکا کی پیروی کی اور اس دوران معدے کے کینسر کے ۲۷۸؍ معاملات کی نشاندہی کی۔مطالعہ میں پایا گیا کہ جن لوگوں نے روزانہ کم از کم ایک شکر آمیزمشروب پیا، ان میں معدے کے کینسر کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں  ۲؍ا عشاریہ ۴۵؍گنا گنا زیادہ تھا جنہوں نے مہینے میں ایک یا اس سے کم ایسے مشروبات پئے۔ محققین نے یہ بھی پایا کہ فروکٹوزجو میٹھے مشروبات میں عام طور پر پائی جانے والی شوگر کی ایک قسم کا زیادہ استعمال معدے کے کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے وابستہ تھا۔تاہم، یہ نتائج اس بات کو ثابت نہیں کرتے کہ میٹھے مشروبات براہِ راست کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ 
بعد ازاں تحقیق نےشکر آمیز سوڈے کے استعمال اور کینسر کے خطرے کے درمیان ایک تعلق پایا، جبکہ دیگر عوامل بھی اس میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔معدے کے کینسر کے کئی معروف خطرے والے عوامل ہیں، جن میں جینیات اور ہیلیکوبیکٹر پائلوری جیسے انفیکشن شامل ہیں۔ محققین نے نوٹ کیا کہ کچھ عوامل جیسے خاندانی تاریخ اور ایچ۔ پائلوری انفیکشن کے بارے میں معلومات نامکمل تھیں، جس کا مطلب ہے کہ نتائج مکمل تصویر فراہم نہیں کرتے۔سائنسدانوں کے پاس کئی نظریات ہیں کہ شکر والے مشروبات کا زیادہ استعمال معدے کے کینسر سے کیوں منسلک ہو سکتا ہے۔ ایسے مشروبات وزن میں اضافے اور موٹاپے کا باعث بن سکتے ہیں، جو کئی کینسروں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے وابستہ ہیں۔ زیادہ شوگر کا استعمال انسولین اور بلڈ شوگر کے ضابطے، سوزش، اور آنت میں موجود مائکروجنزموں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اتھنال خوردنی اشیاء کو بھی مہنگا کررہاہے‘‘

علاوہ ازیں مطالعہ میں یہ بھی پایا گیا کہ فروکٹوز کے زیادہ استعمال سے معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے، جبکہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات میں یہی تعلق نہیں پایا گیا۔ تاہم، محققین نے خبردار کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات کو صحت بخش سمجھا جائے، کیونکہ ان کے طویل مدتی صحت پر اثرات ابھی تحقیق جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK