Inquilab Logo Happiest Places to Work

راجر فیڈرر انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل

Updated: November 21, 2025, 2:28 PM IST | Zurich

سوئزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اور ۲۰؍ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ روڈ آئی لینڈ میں قائم ہال آف فیم نے بدھ کے روز اس فیصلے کا اعلان کیا۔ ٹی وی میزبان، صحافی اور سابق کھلاڑی میری کیرِلو کو کنٹریبیوٹر کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔

Roger Federer. Photo: X
راجر فیڈرر۔ تصویر: ایکس

سوئزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اور ۲۰؍ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ روڈ آئی لینڈ میں قائم ہال آف فیم نے بدھ کے روز اس فیصلے کا اعلان کیا۔ ٹی وی میزبان، صحافی اور سابق کھلاڑی میری کیرِلو کو کنٹریبیوٹر کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔ فیڈرر اور کیرِلو کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب اگست۲۰۲۶ء میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: مراکش کے اشرف حکیمی ’’افریقن فٹبالر آف دی ایئر‘‘

فیڈرر نے اپنے شاندار کریئر میں ۱۰۳؍ ٹور لیول ٹائٹل، ۲۰؍ گرینڈ سلیم ٹرافیز اور ۲۸؍ اے ٹی پی ماسٹرس ۱۰۰۰؍ کراؤن جیتے۔ ۴۳؍ سالہ فیڈرر کے پاس فروری ۲۰۰۴ء سے اگست ۲۰۰۸ء تک مسلسل ۲۳۷؍ہفتے ورلڈ نمبر ون رہنے کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ وہ پانچ مرتبہ اے ٹی پی ایئر اینڈ نمبر ون رہے، پی آئی ایف اعزاز حاصل کیا، اسٹیفن ایڈبرگ اسپورٹس مین شپ ایوار۱۳؍ مرتبہ جیتا، اور ۲۰۰۳ء سے ۲۰۲۱ء تک ۱۹؍ سال مسلسل اے ٹی پی فین فیورٹ منتخب ہوتے رہے۔
اپنی اس کامیابی پر فیڈرر نے کہاکہ انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل ہونا اور کھیل کے عظیم ترین چیمپئن کے ساتھ کھڑا ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اپنے پورے کریئر میں میں نے ہمیشہ ٹینس کی تاریخ اور مجھ سے پہلے آنے والے کھلاڑیوں کی مثال سے سیکھا ہے۔ سوئس ٹینس میں، اگلی نسل کے کھلاڑیوں کے درمیان کھڑے ہو کر یہ خبر سننا میرے لیے بہت خاص تھا - وہی جگہ جہاں سے میرے اپنے سفر کا آغاز ہوا تھا۔ ۲۰؍گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی فیڈرر کلاس آف۲۰۲۶ء کے لیے منتخب ہونے والے واحد امیدوار تھے۔ انہوں نے رافیل ندال اور نوواک جوکووچ کے ساتھ اپنے دور کو ٹینس کی سنہری دہائی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے: اسکاٹ لینڈ نے۱۹۹۸ء کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

رافیل ندال دوبارہ کورٹ میں،فلپائنی اسٹار الیکس ایالا کے ساتھ پریکٹس کی
 بدھ کو رافیل ندال ایک سال بعد دوبارہ ٹینس کورٹ میں نظر آئے، جہاں انہوں نے فلپائنی ٹینس اسٹار الیگزینڈرا ایالا کے ساتھ ٹریننگ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کیا۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے۲۲؍ گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے فاتح ندال نے لکھا کہ کورٹ میں واپس آکر بہت اچھا لگا اور امید ظاہر کی کہ اگلی بار اور زیادہ مضبوط ہو کر لوٹیں گے۔ شیئر کئے جانےوالے ویڈیو میں ندال کو۲۰؍ سالہ ایالا کے ساتھ ڈرِل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایالا را فیل ندال اکیڈمی کی طالبہ رہی ہیں اور اب تک ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں پہنچنے والی سب سے اعلیٰ رینک کی فلپائنی کھلاڑی ہیں۔ ندال ایالا کی پیشرفت کو طویل عرصے سے فالو کرتے آئے ہیں۔ ایالا۲۰۱۸ء میں پہلی بار ان کی اکیڈمی، مالورکا پہنچی تھیں۔ رواں سال جب ایالا نے اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا تو ندال نے انہیں ایکس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کامیابیوں پر خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK