• Sun, 18 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روہت شرما اور وراٹ کوہلی اگلے ۶؍ ماہ تک ہندوستان کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلیں گے

Updated: January 18, 2026, 6:01 PM IST | Indore

اندور میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے میچ کھیلاگیا، جس میں سب کی نظریں روہت شرما اور وراٹ کوہلی پرتھیں۔ اس سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ۶؍ ماہ کے انتظار کے بعد دوبارہ ٹیم انڈیا کے لیے کھیلیں گے۔

Virat And Rohit.Photo:INN
وراٹ اور روہت۔ تصویر:آئی این این

جب ہندوستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آخری میچ کھیلنے اترے گی تو سب کی نظریں ایک بار پھر روہت شرما اور وراٹ کوہلی (رو-کو) پر ہوں گی۔ اب یہ دونوں صرف ون ڈے فارمیٹ میں کھیلتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم سال کی پہلی سیریز کھیلنے کے بعد اس فارمیٹ میں طویل وقفے کے بعد واپس آئے گی، اس لیے اپنی اسٹار جوڑی کو دیکھنے کے لیےشائقین  کو انتظار کرنا پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اندور میں ہونے والا یہ میچ روہت اور کوہلی کے مداحوں کے لیے بہت اہم ہوگا۔
نئے سال کی شروعات ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے ساتھ کی ہے۔ دو میچ ہو چکے ہیں اور اب شائقین  آخری میچ کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ کیوی ٹیم کے خلاف اس کے بعد ہندوستان کو چار میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز کھیلنی ہے، لیکن روہت اور وراٹ نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ اس لیے سب کو یہ جاننا ہے کہ یہ جوڑی دوبارہ ہندوستانی ٹیم کی طرف سے کب کھیلنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن ۲۰۲۶ء: ایلسا جیکموٹ کا تاریخی الٹ پھیر

روہت اور وراٹ  کی اگلی سیریز کب ہوگی؟
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ختم کرنے کے بعد وراٹ کوہلی اور روہت شرما تقریباً چھ ماہ تک بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہیں گے۔ وہ ۲۰۲۶ء کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ اور ۲۰۲۶ء آئی پی ایل کے بعد ہی  ہندوستان  کے لیے کھیلیں گے۔جون میں افغانستان کی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے  ہندوستان  آئے گی، تب یہ دونوں دوبارہ شائقین  کے سامنے کھیلیں گے۔ اس بات کا انحصار کافی حد تک سلیکٹرز کے فیصلے پر ہوگا کہ وہ انہیں کھیلنے کا موقع دیتے ہیں یا آرام دیتے  ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سیکھنے کی خواہش وقت کے ساتھ کم، کئی فیصلوں پر پچھتاوا: امیتابھ بچن کا بلاگ

اچھی بات یہ ہے کہ ہندوستان کو افغانستان کے بعد جولائی میں انگلینڈ کے دورے پر جانا ہے، جہاں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پھر ستمبر میں  ہندوستان  کو بنگلہ دیش جا کر سیریز کھیلنی ہے، لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر یہ سیریز کھیلنا مشکل لگ رہا ہے۔ ستمبر میں ہی ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، جہاں تین ون ڈے میچوں کی سیریز متوقع ہے۔ اس کے بعد اکتوبر-نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK