پرتگال کے لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سیزن کا اپنا ۲۴؍ واں لیگ گول اسکور کر کے النصر کو الاخدود کے خلاف ۰۔۲؍گول سے فتح دلا دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی النصر نے سعودی پرو لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ۵؍پوائنٹس کی برتری دوبارہ حاصل کر لی ہے۔
EPAPER
Updated: April 13, 2026, 4:16 PM IST | Riyadh
پرتگال کے لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سیزن کا اپنا ۲۴؍ واں لیگ گول اسکور کر کے النصر کو الاخدود کے خلاف ۰۔۲؍گول سے فتح دلا دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی النصر نے سعودی پرو لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ۵؍پوائنٹس کی برتری دوبارہ حاصل کر لی ہے۔
پرتگال کے لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سیزن کا اپنا ۲۴؍ واں لیگ گول اسکور کر کے النصر کو الاخدود کے خلاف ۰۔۲؍گول سے فتح دلا دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی النصر نے سعودی پرو لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ۵؍پوائنٹس کی برتری دوبارہ حاصل کر لی ہے۔النصر نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور میزبان ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔
Three points on the road 💛 pic.twitter.com/aoydQZlbZ3
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) April 11, 2026
میچ کے۱۵؍ ویں منٹ میں کنگزلے کومن اور نواف بوشل کے بہترین تال میل کی بدولت رونالڈو کو موقع ملا، جسے انہوں نے گول میں تبدیل کر کے ٹیم کو ۰۔۱؍گول کی برتری دلائی۔دوسرے ہاف کے آغاز (۴۷؍ ویں منٹ) میں پرتگالی اسٹار جواؤ فیلکس نے دوسرا گول کر کے النصر کی فتح یقینی بنا دی۔ فیلکس، جو ۱۴؍ میچوں سے گول کرنے میں ناکام رہے تھے، اب پچھلے دو میچوں میں تین گول کر چکے ہیں۔سیزن کے صرف ۶؍میچز باقی ہیں اور ٹائٹل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے:
یہ بھی پڑھئے:آرسی بی نے ممبئی انڈینس کو ۱۸؍ رن سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی
النصر: ۷۳؍ پوائنٹس (پہلی پوزیشن)
الہلال: ۶۸؍ پوائنٹس (دوسری پوزیشن)
الاہلی: ۶۶؍ پوائنٹس (تیسری پوزیشن)
آئندہ چند ہفتوں میں النصر کا مقابلہ الاہلی (۲۸؍ اپریل) اور الہلال (۷؍مئی) سے ہونا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر لیگ کے فاتح کا فیصلہ کریں گے۔النجما نے نیوم کو ۱۔۲؍گول سے ہرا کر سیزن کی دوسری فتح حاصل کی، لیکن وہ اب بھی ریلیگیشن کے خطرے میں ہیں۔ الخلود نے التعاون کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر خود کو ریلیگیشن زون سے ۶؍ پوائنٹس دور کر لیا ہے۔ الحزم نے الفیحاء کو ۰۔۲؍گول سے ہرا کر ٹاپ فلائٹ میں اپنی جگہ تقریباً محفوظ کر لی ہے۔