منو فرانسس اورپرنس نوبل کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے اسکیف مقابلے میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔
EPAPER
Updated: October 02, 2026, 1:02 PM IST | Agency | Nagoya
منو فرانسس اورپرنس نوبل کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے اسکیف مقابلے میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔
ایشین گیمز۲۰۲۶ء میں ہندوستان کے منو فرانسس اور پرنس کوریسنکل نوبل کی جوڑی نے جمعرات کو مردوں کے اسکیف سیلنگ(کشتی رانی) مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔یہ ایشیائی کھیلوں کے کشتی رانی کے مقابلے میں ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔ کائیو یات ہاربر میں ہندوستانی جوڑی کی دن کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ۸؍ویں ریس کے بعد وہ چوتھے مقام پر کھسک گئے تھے لیکن ۹؍ ویں اور آخری ریس میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا اور مجموعی طور پر ۲۳؍ پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ چین نے ۱۶؍پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا جبکہ ہانگ کانگ نے ۲۴؍نیٹ پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستانی جوڑی نے ریس ۳؍میں کامیابی حاصل کی اور ریس ایک ، ۵؍اور ۹؍ میں دوسرے مقام پر رہی۔
سیلنگ میں کم پوائنٹس والا نظام رائج ہے، جس میں ریس جیتنے والی کشتی کو ایک پوائنٹ، دوسرے مقام پر آنے والی کشتی کو ۲؍ پوائنٹس اور اسی طرح آگے پوائنٹس دئیے جاتے ہیں۔ مقررہ تعداد میں ریس کے بعد بدترین نتیجہ خارج کردیا جاتا ہے اور سب سے کم مجموعی اسکور والی کشتی فاتح قرار پاتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’یہ کرکٹ میچ نہیں صرف بلے بازی کا مظاہرہ تھا‘‘
منو نے کہا کہ مقابلہ بہت مشکل تھا اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ چاندی کے تمغے کی پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف کانسے کے تمغے کے لئے کوشش کررہے تھے، اس لئے چاندی کا تمغہ ملنا قسمت کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شروعات میں وہ کچھ سست تھے، اس لئے گھر پر کشتی میں کچھ تبدیلیاں اور ٹننگ کی گئی، جس سے انہیں مقابلے میں فائدہ ہوا۔
چین کے لیو تیان اور وین زیڈنگ نے ہانگژو ۲۰۲۳ء میں جیتا ہوا مردوں کا اسکیف خطاب برقرار رکھا۔ ہانگ کانگ کے رسل ولیمز آئلس ورتھ اور اکیرا لوک ساکائی نے بھی گزشتہ ایڈیشن کا کانسے کا تمغہ برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی پوڈیم پر جگہ بنائی۔
یہ بھی پڑھئے:’’یہ کرکٹ میچ نہیں صرف بلے بازی کا مظاہرہ تھا‘‘
منو اور پرنس کی جوڑی نے ۲۰۲۳ء ایشین سیلنگ چمپئن شپ میں ۴۹er کلاس میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ آئیچی-ناگویا میں حاصل کیا گیا تمغہ مردوں کے اسکیف میں ہندوستان کا پہلا ایشین گیمز چاندی کا تمغہ ہے اور اس مقابلے میں ملک کا دوسرا تمغہ ہے۔ ورون ٹھاکر اور کے سی گنپتی نے جکارتہ ۲۰۱۸ءمیں مردوں کے ۴۹er؍ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
اس سے قبل جمعرات کو ہرشیتا تومر اور شیتل ورما خواتین کے اسکیف مقابلے میں چوتھے مقام پر رہیں اور معمولی فرق سے تمغہ حاصل کرنے سے محروم رہیں۔ یہ جوڑی ہانگژو ۲۰۲۳ء میں بھی اسی مقابلے میں چوتھے مقام پر رہی تھی۔ سیلنگ کے مقابلے ۳؍ اکتوبر کو ختم ہوں گے۔