عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے منگل کے روز برسبین انٹرنیشنل میں عمدہ جیت کے ساتھ اپنی ۲۰۲۶ء کی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ سبالینکا نے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں اسپین کی کرسٹینا بوکسا کو محض ۴۸؍ منٹ میں ۰۔۶، ۱۔۶؍ سے بآسانی شکست دی۔
EPAPER
Updated: January 07, 2026, 9:15 PM IST | Brisbane
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے منگل کے روز برسبین انٹرنیشنل میں عمدہ جیت کے ساتھ اپنی ۲۰۲۶ء کی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ سبالینکا نے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں اسپین کی کرسٹینا بوکسا کو محض ۴۸؍ منٹ میں ۰۔۶، ۱۔۶؍ سے بآسانی شکست دی۔
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے منگل کے روز برسبین انٹرنیشنل میں عمدہ جیت کے ساتھ اپنی ۲۰۲۶ء کی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ سبالینکا نے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں اسپین کی کرسٹینا بوکسا کو محض ۴۸؍ منٹ میں ۰۔۶، ۱۔۶؍ سے بآسانی شکست دی۔ بیلاروس سے تعلق رکھنے والی سبالینکا، جو برسبین میں دفاعی چیمپئن بھی ہیں، کو پہلے راؤنڈ میں بائی حاصل تھا۔
A 47-minute win for @SabalenkaA 💫 pic.twitter.com/tLd6cEST16
— Brisbane International (@BrisbaneTennis) January 6, 2026
نومبر ۲۰۲۵ء میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اپنا پہلا چیلنجنگ سنگلز میچ کھیلتے ہوئے سبالینکا نے ابتدا ہی سے مقابلے پر مکمل کنٹرول قائم رکھا۔ انہوں نے پہلا سیٹ صرف ۲۲؍منٹ میں جیت لیا اور دوسرے سیٹ میں ۰۔۵؍ کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، اس سے پہلے کہ بوکسا پہلی بار اپنی سروس بچانے میں کامیاب ہو سکیں۔
سبالینکا، جو جنوری کے اختتام پر تیسرا آسٹریلین اوپن سنگلز خطاب جیتنے کی خواہشمند ہیں، نے اگلے ہی گیم میں اپنے چوتھے ایس کے ذریعے پہلے ہی میچ پوائنٹ پر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ادھر اسی روز، موجودہ آسٹریلین اوپن چیمپئن میڈیسن کیز نے میک کارٹنی کیسلر کو ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر برسبین ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی کر لی۔ تیسرے راؤنڈ میں سبالینکا کا مقابلہ عالمی نمبر ۲۳؍ جیلینا اوسٹاپینکو یا رومانیہ کی سورانا کرسٹیا میں سے کسی ایک سے ہوگا، جبکہ کیز کا سامنا عالمی نمبر ۲۱؍ ڈیانا اشنائیڈر سے متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھئے :’’مہایوتی کی اقتدار کی بھوک جمہوریت کو نگلنے کے قریب پہنچ گئی ہے‘‘
جوکووچ ایڈیلیڈ سے دستبردار، آسٹریلین اوپن پر مکمل توجہ
سربیا کے عظیم ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ فٹنتس سے متعلق خدشات بتائے ہیں، کیونکہ ان کی تمام تر توجہ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی تیاری پر مرکوز ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سنجے خان نے سنجیدہ فلموں اورتاریخی سیریلوں سے نام کمایا
ایڈیلیڈ میں شائقین سے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ۲۴؍ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نے کہا کہ وہ اے ٹی پی ۲۵۰؍ درجے کے اس ٹورنامنٹ میں جسمانی طور پر مکمل مسابقت کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو ذاتی طور پر انتہائی مایوس کن قرار دیا۔ جوکووچ نے کہا کہ ایڈیلیڈ ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ دو برس قبل انہوں نے یہاں خطاب جیتا تھا اور شہر میں واپسی پر واقعی گھر جیسا احساس ہوا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی اولین ترجیح سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کی بھرپور تیاری پر مرکوز ہے۔