Inquilab Logo Happiest Places to Work

سارہ علی خان فلم ’’پتی، پتنی اور وہ دو‘‘ کے حوالے سے کافی پرجوش

Updated: May 10, 2026, 7:29 PM IST | Mumbai

سارہ علی خان فلم ’’پتی، پتنی اور وہ دو‘‘ کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔ وہ تشہیر کے دوران روزانہ مداحوں کے ساتھ دلچسپ باتیں شیئر کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ رکول پریت سنگھ کے کردار کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا۔

Sara Ali Khan.Photo:INN
سارہ علی خان۔ تصویر:آئی این این

سارہ علی خان   فلم ’’پتی، پتنی اور وہ دو‘‘ کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔ وہ تشہیر کے دوران روزانہ مداحوں کے ساتھ دلچسپ باتیں شیئر کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ رکول پریت سنگھ کے کردار کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا۔
سارہ علی خان کا ماننا ہے کہ فلم کا ہر کردار خاص ہے، لیکن انہیں اداکارہ رکول پریت سنگھ کے کردار ’’نیلوفر‘‘ میں خاص دلچسپی تھی۔ ایک انٹرویو میںآیوشمان کھرانہ نے سب سے پہلے یہ راز فاش کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ فلم میں کئی مرکزی کردار ہونے کی وجہ سے کیا کسی کو دوسرے کا کردار زیادہ پسند آیا، تو آیوشمان نے بتایا کہ سارہ علی کو رکول پریت کا کردار بہت پسند آیا۔ انہوں نے کہا کہ سارہ کے مطابق نیلوفر کے مکالمے سب سے بہترین ہیں۔
اس پر سارہ علی خان نے بھی اپنی رائے دیتے ہوئے رکول پریت کی مزاحیہ اداکاری (کامیڈی ٹائمنگ) کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ ’’ مجھے نیلوفر کا کردار بہت پسند آیا تھا۔ اسکرپٹ پڑھتے وقت ہی یہ کردار مجھے بہت اچھا لگا تھا  لیکن اب جب میں نے دیکھا کہ رکول  نے اسے کس طرح نبھایا ہے تو لگتا ہے کہ یہ کردار ان کے لیے بالکل پرفیکٹ تھا۔ رکول اتنی مزاحیہ لگ رہی ہیں کہ جو بھی ہوا وہ اچھے کے لیے ہوا۔ اگر کوئی دوسری دنیا ہوتی تو میں ضرور نیلوفر کا کردار ادا کرنا چاہتی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’دِریشیم ۳‘ کا زبردست ٹریلر جاری، خطرناک معمہ میں الجھے جارج کُٹّی


رکول پریت سنگھ نے بھی اپنے تجربات شیئر کیے۔ آیوشمان کھرانہ کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکی رکول  نے بتایا کہ دوستوں کے ساتھ دوبارہ کام کرنا بہت آسان اور دلچسپ ہوتا ہے۔ اس بار سب سے مختلف بات یہ تھی کہ سیٹ پر بہت آسانی اور اپنائیت تھی۔ ہمیں ایک دوسرے کے کام کرنے کے طریقے کا پہلے سے علم تھا، جس کی وجہ سے کام کرنا آسان اور مزے دار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے:فیفاورلڈ کپ ۲۰۲۶ء:ایران اپنے قومی پرچم اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا


فلم ’’پتی، پتنی اور وہ دو‘‘ ٹی-سیریز اور بی آر اسٹوڈیوز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ یہ فلم ۱۵؍ مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم میں آیوشمان کھرانہ، سارہ علی خان اور رکول  پریت سنگھ کے ساتھ وامیکا گبّی بھی اہم کردار میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK