شیوسینا بمقابلہ شیوسینا کیس میں سپریم کورٹ کا سوال، آج ۲؍ بجے پھرشنوائی۔
EPAPER
Updated: August 20, 2026, 11:15 AM IST | Agency | New Delhi
شیوسینا بمقابلہ شیوسینا کیس میں سپریم کورٹ کا سوال، آج ۲؍ بجے پھرشنوائی۔
شیوسینا سے متعلق مقدمہ پرسماعت کے دوران سپریم کورٹ میں بدھ کو جسٹس جوائے مالا باغچی نےادھو ٹھاکرے گروپ سے سوال کیا کہ اگر مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کا ایکناتھ شندے اور ان کے ساتھ بغاوت کرنے والے دیگر اراکین اسمبلی کو نااہل قرار نہ دینے کا فیصلہ غلط تھا تو اسے آج کالعدم قرار دیا جاسکتاہے اور ایسا کرنے سے کیا آئین کی دسویں شیڈول کے تحت انسدادِ انحراف قانون کے مطابق شندے اور دیگر ارکان کو اب نااہل قرار پائیں گے؟
یہ بھی پڑھئے: پی ایم کیئر فنڈ کے عدم استعمال پر تنقیدیں، پریانک کھرگے نے سفاکیت قرار دیا
جسٹس باغچی نے کپل سبل کے ساتھ پیش ہونے والے سینئر وکیل دیوادت کامت سے سوال کیا کہ کیا عدالت آج ایسا فیصلہ دے سکتی ہے جس کے نتیجے میں شندے نااہل قرار پائیں، حالانکہ مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر نے انہیں نااہل قرار نہیں دیا تھا اور اس کے بعد شندے نئے انتخابات کے نتیجے میں دوبارہ منتخب بھی ہو چکے ہیں۔چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت، جسٹس جوائے مالا باغچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ ادھو ٹھاکرے گروپ کے رکن سنیل پربھو کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کر رہی تھی جس میں مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے ایکناتھ شندے گروپ کے ارکان اسمبلی کو آئین کی دسویں شیڈول کے تحت نااہل قرار دینے سے انکار کو چیلنج کیا گیا ہے۔