آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے سیمی فائنل سے قبل ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مکمل تیاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 30, 2026, 9:05 PM IST | New York
آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے سیمی فائنل سے قبل ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مکمل تیاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔
آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے سیمی فائنل سے قبل ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مکمل تیاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔ عالمی نمبر ایک آسٹریلیا نے گروپ مرحلے میں اپنے تمام میچ جیت کر لارڈز میں ہندوستان کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ ویسٹ انڈیز نے مشکل مرحلے سے گزر کر آخری چار ٹیموں میں رسائی حاصل کی۔
𝐁𝐨𝐱-𝐨𝐟𝐟𝐢𝐜𝐞 𝐜𝐫𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭 𝐥𝐨𝐚𝐝𝐢𝐧𝐠 🍿
— ICC (@ICC) June 29, 2026
Australia. West Indies. The #T20WorldCup semi-final 🤩 Grab your tournament tickets 🎫 https://t.co/DeW76TCKkR pic.twitter.com/SBxPdJem9x
آئی سی سی ترجمان کے مطابق ہیلی میتھیوز نے اعتراف کیا کہ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش نہیں کر سکیں اور پانچ اننگز میں صرف ۱۱۵؍ رنز بنا سکی ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے ٹیم کے بڑے کھلاڑیوں کو غیر معمولی کھیل پیش کرنا ہوگا۔ان کے مطابق صرف ایک کھلاڑی کے اچھا کھیلنے سے کامیابی ممکن نہیں بلکہ پوری ٹیم کو ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:اسماعیل صیباری کی فیصلہ کن پنالٹی سے مراکش راؤنڈ آف ۱۶؍میں پہنچ گیا
انہوں نے کہا کہ علیا ایلین اور جہزارا کلاکسن جیسے کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ وہ خود اور ڈیانڈرا ڈوٹن بھی اب تک اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش نہیں کر سکیں، جس سے ٹیم میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے سیمی فائنل میں بڑے کھلاڑی ذمہ داری نبھائیں گے اور آسٹریلیا کو سخت مقابلہ دیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:’’سپر گرل‘‘ باکس آفس پر ناکام، پہلے ویک اینڈ پر ۸ء۶؍ کروڑ ڈالر کا بزنس
آسٹریلیا کی تجربہ کار آل راؤنڈر ایلیس پیری نے کہا کہ دس سال پہلے کے نتائج کو موجودہ مقابلے سے جوڑنا درست نہیں کیونکہ اس عرصے میں کرکٹ بہت بدل چکی ہے، دونوں ٹیمیں حالیہ مہینوں میں کئی مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکی ہیں، اس لیے دونوں ایک دوسرے کی طاقت اور کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں۔آسٹریلوی آل راؤنڈر ایش گارڈنر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ہندوستان سے بالکل مختلف حریف ہے کیونکہ اس کی ٹیم میں تجربہ، طاقت اور جارحانہ انداز رکھنے والے کھلاڑی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی میتھیوز کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدل سکتی ہیں، جبکہ ڈیانڈرا ڈوٹن بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔