Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسماعیل صیباری کی فیصلہ کن پنالٹی سے مراکش راؤنڈ آف ۱۶؍میں پہنچ گیا

Updated: June 30, 2026, 4:03 PM IST | New York

گول کیپر یاسین بونو کی شاندار کارکردگی اور اسماعیل صیباری کی فیصلہ کن پنالٹی کی بدولت مراکش نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۳۲؍کے مقابلے میں نیدرلینڈز کومات دے دی ۔

Issa Diop.Photo:X
عیسیٰ دیوپ۔ تصویر:ایکس

گول کیپر یاسین بونو کی شاندار کارکردگی اور اسماعیل صیباری کی فیصلہ کن پنالٹی کی بدولت مراکش نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۳۲؍کے مقابلے میں نیدرلینڈز کو پنالٹی  شوٹ آؤٹ میں ۲۔۳؍گول  سے شکست دے کر راؤنڈ آف ۱۶؍ میں جگہ بنا لی۔ مقررہ اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں  ۱۔۱؍گول  سے برابر تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:نمرت کور اہلووالیا نے اپنے یادگار لمحے کو یاد کیا


ایستادیو بی بی وی اے میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش اب راؤنڈ آف ۱۶؍ میں کنیڈا کا سامنا کرے گا۔ دباؤ کے لمحات میں غیر معمولی حوصلے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے مراکش نے ایک اور یادگار فتح اپنے نام کی۔ میچ کے ۷۲؍ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے کوڈی گیکپو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ انہوں نے مراکش کے مضبوط دفاع کو چیرتے ہوئے یاسین بونو کو شکست دی اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ نیدرلینڈز ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا۔
 انجری ٹائم کے پہلے منٹ میں شمس الدین طالبی کے عمدہ کراس پر عیسیٰ دیوپ نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسکور ۱۔۱؍گول  سے برابر کر دیا اور میچ کو اضافی وقت میں پہنچا دیا۔اضافی ۳۰؍ منٹ میں بھی مراکش نے خطرناک حملے جاری رکھے۔ سفیان رحیمی کے پاس فاتحانہ گول کرنے کا بہترین موقع تھا، لیکن ڈچ گول کیپر بارٹ فربرگن نے شاندار بچاؤ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بچا لیا۔ فیصلہ کن برتری نہ ملنے پر میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے ہوا۔
نیدرلینڈز کے تیون کوپمینرز نے پہلی پنالٹی پر گول کیا، جبکہ مراکش کے نیل العیناوی کی شاٹ کراس بار سے ٹکرا گئی  تاہم جسٹن کلائیورٹ کی پنالٹی پوسٹ سے ٹکرا کر باہر چلی گئی، جس کے بعد سفیان رحیمی نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:وہ مہاجر بیٹے جنہوں نے کنیڈا کو پہلی بار ورلڈ کپ کے آخری ۱۶؍ مرحلے تک پہنچایا


اس کے بعد واؤٹ ویگھورسٹ اور شمس الدین طالبی نے اپنی اپنی پینلٹیز کامیابی سے تبدیل کیں، لیکن کوئنٹن ٹمبر کی کوشش ہدف سے باہر چلی گئی۔ مراکش کے کپتان اشرف حکیمی کے پاس ٹیم کو برتری دلانے کا موقع تھا، مگر ان کی پنالٹی بھی پوسٹ سے ٹکرا گئی۔ شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کن لمحہ اس وقت آیا جب یاسین بونو نے کرسینسیو سمرول کی پنالٹی کو بائیں ہاتھ سے شاندار انداز میں روک لیا۔ اس کے بعد اسماعیل صیباری نے انتہائی اعتماد کے ساتھ گیند کو گول کے نچلے کونے میں پہنچا کر مراکش کو فتح دلائی، جس کے ساتھ ہی کھلاڑیوں اور شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھئے:نمرت کور اہلووالیا نے اپنے یادگار لمحے کو یاد کیا


مقررہ وقت کے آخری لمحات تک خسارے میں رہنے کے باوجود مراکش نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اپنے عزم اور حوصلے کا ثبوت دیا، جبکہ نیدرلینڈز کو ضائع کیے گئے مواقع اور دل توڑ دینے والی شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK