Updated: April 07, 2026, 3:07 PM IST
| Mumbai
اس وقت بالی ووڈ فلموں پر ہر کسی کی نظر ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ جنوبی ہند کی کئی بڑی فلموں پر بھی کام جاری ہے۔ جن میں سے کچھ اگلے سال ریلیز ہوں گی اور کچھ اسی سال آنے والی ہیں۔ اس فہرست میں رجنی کانت کی’’جیلر۲‘‘ بھی شامل ہے، جس کے پہلے حصے نے ۲۰۲۳ء میں دھوم مچائی تھی۔
شاہ رخ خٓن۔ تصویر:آئی این این
اس وقت بالی ووڈ فلموں پر ہر کسی کی نظر ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ جنوبی ہند کی کئی بڑی فلموں پر بھی کام جاری ہے۔ جن میں سے کچھ اگلے سال ریلیز ہوں گی اور کچھ اسی سال آنے والی ہیں۔ اس فہرست میں رجنی کانت کی’’جیلر۲‘‘ بھی شامل ہے، جس کے پہلے حصے نے ۲۰۲۳ء میں دھوم مچائی تھی۔ کافی عرصے سے یہ بات چل رہی ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان کا بھی کیمیو ہوگا۔ اب ایکٹر کی انٹری کے حوالے سے زبردست اپڈیٹ سامنے آیا ہے، جانیں کیا ہے؟
اس وقت کئی بڑی ساؤتھ فلموں پر کام جاری ہے، جو اسی سال ریلیز ہونے والی ہیں۔ اس فہرست میں رجنی کانت کی جیلر ۲؍ بھی شامل ہے، جس میں پہلے ہی کئی سپر اسٹارز کی کیمیوز ہونے والے ہیں۔ پہلی فلم کو بھی شاندار رسپانس ملا تھا اور اب دوسری فلم کی باری ہے۔ یوں تو رجنی کانت کے پاس پہلے ہی کئی فلمیں ہیں جن پر وہ کام کر رہے ہیں، ایک تو کمل ہاسن کے ساتھ ہے، جس کا دھماکہ خیز اعلان بھی ہو چکا ہے۔ اسی دوران ان کی نئی فلم کے حوالے سے کیا اپڈیٹ آیا ہے ۔
اصل میں رجنی کانت کی ’’جیلر‘‘۲۰۲۳ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ وہی سال ہے جب شاہ رخ خان باکس آفس پر دھوم مچا رہے تھے۔ ان کی مقبولیت دیکھی گئی، پہلے ’’پٹھان‘‘ سے، پھر ’’جوان‘‘ سے… دونوں فلموں نے۱۰۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ جبکہ رجنی کانت کی فلم نے بھی شاندار پرفارمنس دی تھی۔ جیلر کا بجٹ ۲۰۰؍ کروڑ روپے تھا، جس نے دنیا بھر سے ۶۰۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ اس فلم نے اکیلے اوورسیز سے ۱۹۶؍ کروڑ کمائے تھے۔
’’جیلر ۲‘‘ پر کیا اپڈیٹ ہے؟
یہ بھی پڑھئے:دلجیت دوسانجھ اپنی جڑوں سے جڑے شاندار فنکار ہیں : امتیاز علی
حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ پر رپورٹ شائع ہوئی، جس سے پتا چلا کہ رجنی کانت کی جیلر ۲؍پر ابھی کام جاری ہے۔ فی الحال اس کی شوٹنگ کا نیا شیڈول حیدرآباد میں چل رہا ہے۔ فلم میں ہونے والے شاندار کیمیوز کے تعلق سے پہلے سے ہی کافی چرچا ہے۔ فلم میں موہن لال بھی ہیں، جنہوں نے اپنی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔
مداح خاص طور پر اس لیے پرجوش ہیں کیونکہ فلم میں بالی ووڈ کے ’’بادشاہ‘‘ شاہ رخ خان بھی کیمیو کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے شوٹنگ کے لیے پانچ دن کا وقت دیا ہے۔ امید ہے کہ وہ ایک پولیس والے کے کردار میں نظر آئیں گے، جو کردار فلمی شائقین کے لیے خاص جوش و خروش پیدا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بارش کی وجہ سے پنجاب کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا میچ منسوخ
رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ حیدرآباد والے شیڈول میں شامل ہوں گے یا نہیں۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ایکٹر شوٹنگ کے کسی اور شیڈول کا حصہ بنیں۔ اس فلم کو نیلسن دلیپ کمار ڈائریکٹ کر رہے ہیں، جبکہ میوزک انیرودھ روی چندر نے تیار کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ’سن پکچر‘ہیں۔