• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آپریشن سیندور میں شہباز شریف مارے جا سکتے تھے، میں نے بچایا؛ ڈونالڈ ٹرمپ

Updated: February 25, 2026, 11:02 AM IST | Washington

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے وزیرِاعظم کی جان بچائی۔ ان کے مطابق اگر وہ جنگ میں مداخلت نہ کرتے تو شہباز شریف کی موت ہو جاتی۔

Donald Trump.Photo:PTI
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:پی ٹی آئی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ ’’اسٹیٹ آف دی یونین‘‘ خطاب میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم کی جان انہوں نے ہی بچائی ہے۔ وہ آپریشن سیندور کے دوران مارے جا سکتے تھے۔ یہی نہیں، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرانے کا کریڈٹ بھی لیا۔
 بدھ کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان تنازع میں مداخلت نہ کرتے تو پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کی موت ہو جاتی۔ اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں انہوں نے اراکینِ کانگریس سے کہا کہ ان کی مداخلت کے باعث ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ممکنہ جوہری تصادم ٹل گیا۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے ’’اسٹیٹ آف دی یونین‘‘ خطاب میں کہا کہ آپریشن سیندور کے دوران پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف مارے جا سکتے تھے، میں نے انہیں بچایا۔ آپریشن سیندر کا براہِ راست ذکر کیے بغیر انہوں نے کہاکہ ’’اپنے پہلے۱۰؍ مہینوں میں میں نے ۸؍ جنگیں ختم کیں،ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جوہری جنگ ہو سکتی تھی۔ ۳۵؍ ملین لوگوں نے کہا کہ اگر میں اس ہندوستان اورپاکستان تنازع میں مداخلت نہ کرتا تو پاکستان کے وزیرِاعظم مر جاتے۔‘‘
امریکہ  کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں ہندوستان اور پاکستان  کے درمیان جنگ کا تذکرہ نہ بھولے اور ایک بار پھر جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا۔دوسرے دور صدارت میں پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں امریکی صدر نے امیگریشن، امریکی معیشت اور ڈرگ کارٹیلز سے متعلق ذکر کیا وہیں دنیا میں جاری کئی جنگیں رکوانے کا کریڈٹ بھی لیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا میں نے ۸؍ جنگیں ختم کیں، کمبوڈیا تھائی لینڈجنگ رکوائی، میں نے اسرائیل اور ایران کے علاوہ کانگو اور روانڈا کی جنگ رکوائی، ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جنگ بھی رکوائی، دونوں ممالک کے درمیان جوہری جنگ چھڑ سکتی تھی۔ ٹیرف کی مدد سےکئی جنگیں ختم کیں، ٹیرف کے باوجود تمام ممالک امریکہ سے ڈیلز برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان نے میرے لیے کہا کہ میں نے ۳۵؍ ملین لوگوں کی جان بچائی، وزیراعظم پاکستان نے کہا ٹرمپ مداخلت نہ کرتے تو لاکھوں لوگ ہلاک ہوتے۔

یہ بھی پڑھئے:’’ڈیجیٹل گرفتاری فریب کے سوا کچھ نہیں‘‘

ڈونالڈ ٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب میں کہنا تھا میں نے غزہ کی جنگ رکوائی، جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ سے ہرزندہ یرغمالی کو واپس لائے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا تمام۲۸؍ یرغمالی مردہ افراد کی لاشیں برآمد کرائیں، حماس اور اسرائیل نے یرغمالیوں کی لاشیں مل کر نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مختلف ممالک کی مشترکہ طور پر اسرائیل کی مذمت


صدر ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران کے میزائل یورپی ملکوں اور خطے میں امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں، ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکہ تک پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا امریکہ نے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے بعد ایران کو خبردار کیا تھا کہ دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں، ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران نیوکلیئرہتھیارنہیں بنائےگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا ہم امن بزور طاقت پر یقین رکھتے ہیں، ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سےحل ہو، ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK