اپنی ناچتی ہوئی گیندوں سے تہلکہ مچانے والے آل راؤنڈراور شمس ملانی کی تباہ کن گیندبازی (پانچ وکٹ) کی مدد سے ممبئی نے رنجی ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں ہماچل پردیش کے خلاف اننگز اور۱۲۰؍ رنز سے زبردست جیت درج کی ہے ۔
EPAPER
Updated: November 10, 2025, 7:59 PM IST | Mumbai
اپنی ناچتی ہوئی گیندوں سے تہلکہ مچانے والے آل راؤنڈراور شمس ملانی کی تباہ کن گیندبازی (پانچ وکٹ) کی مدد سے ممبئی نے رنجی ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں ہماچل پردیش کے خلاف اننگز اور۱۲۰؍ رنز سے زبردست جیت درج کی ہے ۔
اپنی ناچتی ہوئی گیندوں سے تہلکہ مچانے والے آل راؤنڈراور شمس ملانی کی تباہ کن گیندبازی (پانچ وکٹ) کی مدد سے ممبئی نے رنجی ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں ہماچل پردیش کے خلاف اننگز اور۱۲۰؍ رنز سے زبردست جیت درج کی ہے ۔مشیر خان نے پہلی اننگز میں شاندارسنچری اسکور کی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی کی ٹیم ایلیٹ گروپ ڈی میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ ممبئی کے اب چار میچوں کے بعد۱۷؍ پوائنٹس ہیں۔ یہ تیسرا موقع ہے جب شمس ملانی نے سیزن میں تیسری بار ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ اس سے قبل انہوں نے جموں و کشمیر اور چھتیس گڑھ کے خلاف پانچ وکٹ حاصل کئے تھے۔
ممبئی کی جانب سے مشیر خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے۱۱۲؍ رنز بنائے اور تین وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں ایک اور دوسری میں دو وکٹ حاصل کئے۔ میگھالیہ کے ارپت بھٹوارہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ارپت نے۲۰۷؍ رنز بنائے تھے۔
جموں و کشمیر کو جیت کے لیے ۱۲۴؍ رنز درکار
ونش شرما (چھ وکٹوں) کی شاندار کارکردگی کی بدولت جموں و کشمیر نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی میچ کے تیسرے دن پیر کو دوسری اننگز میں دہلی کو ۲۷۷؍ رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد کھیل کے اختتام پر۲؍ وکٹ پر۵۵؍رنز بنا لیے تھے ، اسے جیت کے لیے ۱۲۴؍ رنز درکار ہیں۔ دہلی نے کل سے ۷؍ رنز کی برتری پر کھیل دوبارہ شروع کیا۔ ارپت رانا اور سنت سانگوان کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے ۸۶؍ رنز جوڑے۔ ونش شرما نے ۲۹؍ویں اوور میں سانگوان (۳۴؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ساحل لوتھرا نے اگلے ہی اوور میں ارپت رانا (۴۳؍رن) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد یش دھول اور کپتان آیوش بدونی نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ ۳۸؍ویں اوور میں عابد مشتاق نے یش دھول (۳۴؍رن) کو آؤٹ کیا۔
آیوش دوسیجا نے آیوش بدونی کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو۲۴۴؍رن تک پہنچا دیا۔ اس دوران ونش شرما نے آیوش بدونی کو آؤٹ کر کے دہلی کو بڑا جھٹکا دیا۔ آیوش بدونی نے۷۳؍ گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگا ک۷۲؍ رنز بنائے۔ شرما نے اسی اوور میں سمیت ماتھر (صفر) کو بھی آؤٹ کیا۔ انوج راوت (۱۶؍رن) کو ساحل لوتھرا نے آؤٹ کیا۔ دہلی کا نواں وکٹ آیوش دوسیجا (۶۲؍رن) کی صورت میں گرا۔ اس کے بعد ونش شرما نے ۷۰؍ویں اوور کی پہلی گیند پر منی گریوال (ایک) کو بولڈ کیا، جس سے دہلی کی دوسری اننگز ۲۷۷؍ رن پر ختم ہوگئی۔ جموں و کشمیر کو۱۷۹؍ رنز کا ہدف ملا۔ جموں و کشمیر کی جانب سے ونش شرما نے چھ وکٹیں حاصل کئے جبکہ ساحل لوتھرا نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ عابد مشتاق نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:کیا محمد سمیع کو دورہ ٔ انگلینڈ پر نہ جانے کی سزا مل رہی ہے؟
۱۷۹؍رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی شروعات خراب رہی، چوتھے اوور میں اوپنر شبھم کھجوریا ۸؍ رن بناکر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد ویرانت شرما بھی۸؍ رن بناکرآؤٹ ہوئے ۔ کامران اقبال ۳۲؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ٹیم کا اسکور ۲؍ وکٹ پر۵۵؍ رنز رہا۔ جموں و کشمیر کو جیتنے کے لیے اب ایک دن میں ۱۲۴؍رنز درکار ہیں اور آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔ دہلی کی جانب سے رتیک شوقین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔